وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سوالمبن2025 – کے لیے تعارفی پریس کانفرنس

Posted On: 20 NOV 2025 5:01PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی نیول انوویشن اینڈ انڈیجینائزیشن آرگنائزیشن(این آئی آئی او) سیمینار کے چوتھے ایڈیشن – سوالمبن 2025 کے لیے کرٹن ریزر(تعارفی) پریس کانفرنس 20 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی، جس کی صدارت وائس چیف آف دی نیول اسٹاف ویس ایڈمرل سنجے وتسایان نے کی۔

نئی دہلی کے مینک شاسینٹر میں 25 سے 26؍نومبر2025 تک منعقد ہونے والی سوالمبن 2025 کی اہم خصوصیات کو اجاگر کرتےہوئےوی سی این ایس نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستانی بحریہ کی جدت اور مقامی مینوفیکچرنگ کی کوششوں اور ہندوستانی صنعت کی شراکت کو اجاگر کرے گا۔اس سیمینار میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھا نے والی ٹیکنالوجیکل پیش رفتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خودسوالمبن 2025 میں ابھرتی ہوئی اور تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز پر زیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ ملک کی بدلتی ہوئی سلامتی کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ رہا جا سکے۔

وی سی این ایس نے دفاعی ٹیکنالوجیز میں آتم نربھرتا کی طرف بحریہ کی مستحکم پیش رفت کا خاکہ پیش کیا ، جو سوالمبن 2025 کے موضوع’’جدت اور ملکی پیداوارمضبوطی اور طاقت‘‘کے ساتھ مربوط ہے ، جو آپریشنل چیلنجوں کے لیے باہمی تعاون اور جدید حل پر بحریہ کی توجہ کو اجاگر کرتا ہے ۔

 اس سال کے سیمینار میں مخصوص نمائش کےزون شامل ہوں گے، جہاں ان مصنوعات کو اجاگر کیا جائے گا جو کامیابی کی کہانی کے طور پر ابھری ہیں، نیز وہ مصنوعات جو ’خیال سے عملی نفاذ‘ کے عمل کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ سیمینار میں پالیسی کے فریم ورک اور طریقہ کار پر تفصیلی مباحثے بھی ہوں گے تاکہ مقامی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ ماہرین کی قیادت میں پینلز ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تبدیلی لانے والے رجحانات اور ان کی بحری شعبے سے مطابقت پر بصیرت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، وینچر کیپیٹل سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کےلیےایک مخصوص سیشن بھی ہوگا، جو فنڈنگ، اسکیلنگ اور جدید خیالات کو پروان چڑھانے مواقع کو تلاش کرے گا۔

رواں برس کے ایڈیشن میں ’انواتھون‘ کا آغاز ، ٹیکنالوجی چیلنجز اور مسائل کو اجاگر کرنےوالے مجموعے کا اجرا  اور سوالمبن 4.0 دستاویز اور اسلحہ سازی کے مقامی مجموعہ کی نقاب کشائی جیسی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج شامل ہوگی ۔

اس تقریب کا مقصد اخترکاروں، صنعت کے شراکت داروں، علمی اداروں، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ وہ مل کر کام کرسکیں، غور و فکر کر سکیں اور مستقبل میں بحری صلاحیتوں کی ترقی کو شکل دینے میں اپنا  تعاون دیں سکیں۔

 1555-1.jpg

1555-2.jpg

1555-3.jpeg

(ش ح ۔ م ع ن۔ ع ر

U. No. 1555

 


(Release ID: 2192218) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी