لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر  نے محترمہ اندرا گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کیے

Posted On: 19 NOV 2025 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ؛ 19 نومبر ، 2025: لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کی تصویر (پوٹریٹ) پر ان کے یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

اس موقع پر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو ؛ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملیکارجن کھڑگے ؛ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہل گاندھی ؛ اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین نے محترمہ اندرا گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی محترمہ گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا  ۔

محترمہ اندرا گاندھی کی تصویر  (پوٹریٹ) کی نقاب کشائی ہندوستان کے اس وقت کے صدر جناب آر وینکٹارمن نے 19 نومبر 1987 کو سمودھان سدن (اس وقت کے پارلیمنٹ ہاؤس) کے سنٹرل ہال میں کی تھی ۔

***************

) ش ح –    اک -  ش ہ ب )

U.No. 1497


(Release ID: 2191790) Visitor Counter : 9
Read this release in: English , हिन्दी