وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری نے دبئی کےاپنے دورے کےدوسرے دن صنعت کےگول میز اجلاس کی صدارت کی
انہوں نے عالمی اور ہندوستانی کمپنیوں کوہندوستان میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے اُبھرتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی
प्रविष्टि तिथि:
18 NOV 2025 8:53PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 18 نومبر 2025 کو دبئی کے اپنے دورے کے دوسرے دن ’ہندوستان میں دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون اور مینوفیکچرنگ‘ کے موضوع پر منعقدہ صنعتی گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں کل 50 عالمی اور ہندستانی صنعتوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رکشا راجیہ منتری نے ہندستانی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور تیزی سے توسیع پاتے دفاعی ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی اور ہندستانی کمپنیوں کو مشترکہ منصوبوں اور ہندستان میں تعاون کے ابھرتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
اپنے دورے کے پہلے دن، رکشا راجیہ منتری نے دبئی ایئر شو کے موقع پرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے اپنے ہم منصب جناب محمد مبارک المزروعی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے روابط، دفاعی نمائشوں میں شرکت، اور تربیتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دفاعی شعبے میں مشترکہ تحقیق، باہمی ترقی اور باہمی پیداوار کے امکانات کو تلاش کریں۔

جناب سنجے سیٹھ نےاس کے بعد انڈیا پویلین کا افتتاح کیا جہاں ڈی پی ایس یو اور ہندستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، ڈی آر ڈی او، کورل ٹیکنالوجیز، دنتل ہائیڈرالکس، امیج سِنرجی ایکسپلور، ایس ایف او ٹیکنالوجیزجیسی پرائیوٹ صنعتوں اور متعدد دفاعی اسٹارٹ اَپس نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں نمائش کی گئی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

رکشا راجیہ منتری نے ایئر شو میں ہندستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم اور تیجس کی شاندار کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا۔
رکشا راجیہ منتری نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کی متنوع ہندستانی برادری سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ہندستان کے سفیر کے طور پر ان کی اہم خدمات کو سراہا۔

دبئی ایئر شو متحدہ عرب امارات میں منعقدہونے والی ایک دو سالہ تقریب ہے۔ اس برس، 150 ممالک کے 1,500 سے زائد اہم نمائش کنندگان اور1.48 لاکھ سے زیادہ صنعت کے پیشہ ور افراد اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہندستان فریق کی مسلسل اوراعلیٰ سطحی موجودگی ہندستان اوریو اے ای کے مابین دو طرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔
********
ش ح ۔م ش ۔ش ا
U. NO.- 1470
(रिलीज़ आईडी: 2191543)
आगंतुक पटल : 5