بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل کیمین کے شیلف ڈرلنگ لمیٹڈ کے ساتھ مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 18 NOV 2025 7:32PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل کیمین کے شیلف ڈرلنگ لمیٹڈ کے ساتھ مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل کیمین (اے ڈی ای ایس)، جو اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ (اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، کا شیلف ڈرلنگ، لمیٹڈ (شیلف ڈرلنگ) کے ساتھ انضمام شامل ہے جو کچھ اس طرح ہوگا کہ: (i) شیلف ڈرلنگ بقایا ادارہ ہو گا، (ii) شیلف ڈرلنگ کے حصص یافتگان کو انضمام سے حاصل ہونے والی آمدنی نقد میں طے کی جائے گی اور (iii) شیلف ڈرلنگ اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل (مجوزہ امتزاج) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ بن جائے گا۔

اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل ایک ہولڈنگ ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، تیل اور گیس کی کھدائی کے شعبے میں مصروف اے ڈی ای ایس گروپ کے ذیلی اداروں کو مضبوط کرتا ہے نیز اس کی بنیادی سرگرمیاں ان ذیلی اداروں میں سرمایہ کاری اور ان کا انتظام کرنے پر مرکوز ہیں۔

اے ڈی ای ایس ایک نیا شامل کردہ ادارہ ہے اور اس کی آج کی تاریخ تک کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں۔ اے ڈی ای ایس انٹرنیشنل اور اے ڈی ای ایس کا تعلق اے ڈی ای ایس گروپ سے ہے، جس میں اے ڈی ای ایس ہولڈنگ کمپنی اور اس کے ملحقہ ادارے (اے ڈی ای ایس گروپ) شامل ہیں۔

”شیلف گروپ“ میں شیلف ڈرلنگ اور اس کی ڈاؤن اسٹریم ملحقہ کمپنیاں شامل ہیں۔ ہندوستان میں، شیلف گروپ آف شور ڈرلنگ اور تیل و گیس کی تلاش اور ترقیاتی سرگرمیوں کے سلسلے میں آپریٹنگ، ڈرلنگ رگ اور آئل فیلڈ سے متعلق خدمات کے چارٹرنگ کے کاروبار میں مصروف ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

18-11-2025

                                                                                                                                       U: 1456

 


(Release ID: 2191431) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी