وزارت خزانہ
سولہویں مالیاتی کمیشن نے 2026-27 سے 2030-31 تک کی ایوارڈ مدت کے لیے اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ ہند کو پیش کی
Posted On:
17 NOV 2025 7:47PM by PIB Delhi
سولہویں مالیاتی کمیشن (XVIFC) کی تشکیل آئین کی دفعہ 280 کی شق (1) کے مطابق صدر جمہوریہ ہند نے کی تھی۔ چیئرمین ڈاکٹر اروند پنگریا کی سربراہی میں پندرہویں مالیاتی کمیشن نے آج صدر جمہوریہ ہند کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ممبران محترمہ اینی جارج میتھیو، ڈاکٹر منوج پانڈا، جناب ٹی ربی شنکر اور ڈاکٹر سومیا کانتی گھوش اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کے سکریٹری جناب ریتوک پانڈے چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد، کمیشن نے آج وزیر اعظم اور مرکزی وزیر خزانہ کو رپورٹ کی ایک نقل بھی پیش کی۔

حوالہ جاتی شرائط (ٹی او آر) کے مطابق، کمیشن کو اپنی رپورٹ دینے کا انتداب دیا گیا تھا جو یکم اپریل، 2026 سے شروع کرکے پانچ سال کی مدت کو محیط ہو نیز مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکسوں کی خالص آمدنی کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی آمدنی کے متعلقہ حصوں کی ریاستوں کے درمیان تقسیم، ریاستوں کو گرانٹس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقدامات کی مالی اعانت کے انتظامات کا جائزہ وغیرہ کے بارے میں سفارشات پیش کرے۔
اسی مناسبت سے، اپنی مدت کار کے دوران، کمیشن نے مرکز اور ریاستوں کے مالیات کا تفصیل سے تجزیہ کیا اور مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، مختلف سطحوں پر مقامی حکومتوں، سابقہ مالیاتی کمیشنوں کے چیئرپرسن اور ممبران، نامور تعلیمی اداروں، کثیر جہتی اداروں، کمیشن کی مشاورتی کونسل اور دیگر ڈومین ماہرین کے ساتھ وسیع پیمانے پر مشاورت کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کو دو جلدوں میں ترتیب دیا گیا ہے جہاں پہلی جلد میں ٹی او آر کے مطابق سفارشات شامل ہیں اور اس کے ساتھ منسلک ضمیمےجلد دوم میں ہیں۔
دفعہ 281 کے تحت مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے بعد یہ رپورٹ پبلک ڈومین میں دستیاب ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1398
(Release ID: 2191012)
Visitor Counter : 4