کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مجموعی برآمدات (تجارتی سامان اور خدمات) کا تخمینہ 491.80 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 469.11 بلین امریکی ڈالر تھا ، جس 4.84 فی صد شرح ترقی کے اندازے کا اظہار ہوتا ہے
تجارتی سامان کی برآمدات کی مجموعی قدر 2024 ء کے دوران 252.66 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے ،اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران 254.25 بلین امریکی ڈالر رہی ، جس میں 0.63 فی صد کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء میں 219.90 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی غیر پیٹرولیم برآمدات میں اپریل تااکتوبر ، 2024 ء میں 211.60 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3.92 فی صد کا اضافہ ہوا
اکتوبر ، 2025 ء میں تجارتی سامان کی برآمدات میں اضافے کے بڑے محرکات میں الیکٹرانک ساز و سامان ، گوشت ، دودھ اور پولٹری ، بحری اشیاء ، کاجو اور کافی شامل ہیں
الیکٹرانک ساز و سامان کی برآمدات اکتوبر ، 2024 ء میں 3.43 بلین امریکی ڈالر سے 19.05 فی صد بڑھ کر اکتوبر ، 2025 ء میں 4.08 بلین امریکی ڈالر ہو گئیں
گوشت ، دودھ اور پولٹری اشیاء کی برآمدات اکتوبر ، 2024 ء میں 0.45 بلین امریکی ڈالر سے 30.87 فی صد بڑھ کر اکتوبر ، 2025 ءمیں 0.58 بلین امریکی ڈالر ہو گئیں
سمندر سے حاصل ہونے والی اشیاء کی برآمدات اکتوبر ، 2024 ء میں 0.81 بلین امریکی ڈالر سے 11.08 فی صد بڑھ کر اکتوبر ، 2025 ء میں 0.90 بلین امریکی ڈالر ہو گئیں
کاجو کی برآمدات اکتوبر ، 2024 ء میں 0.03 بلین امریکی ڈالر سے 126.85 فی صد بڑھ کر اکتوبر ، 2025 ء میں 0.06 بلین امریکی ڈالر ہوگئی
اکتوبر ، 2024 ء میں کافی کی برآمدات 10.91 فی صد بڑھ کر اکتوبر ، 2025 ء میں 0.13 بلین ڈالر ہو گئیں
Posted On:
17 NOV 2025 4:33PM by PIB Delhi
اکتوبر ، 2025 ء کے لیے بھارت کی کل برآمدات ( تجارتی سامان اور خدمات ) کا تخمینہ 72.89 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو اکتوبر ، 2024 ء کے مقابلے میں ( منفی ) 0.68 فی صد کی منفی ترقی ظاہر کرتی ہیں۔ اکتوبر ، 2025 ء کے لیے کل درآمدات (تجارتی سامان اور خدمات) کا تخمینہ 94.70 ارب امریکی ڈالر ہے، جس سے اکتوبر ، 2024 ء کے مقابلے میں 14.87 فی صد کی مثبت ترقی کا اظہار ہوتا ہے ۔
جدول 1: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران تجارتی اعداد و شمار
|
|
|
اکتوبر ، 2025 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
اکتوبر، 2024 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
|
تجارت کا سامان
|
برآمدات
|
34.38
|
38.98
|
|
درآمدات
|
76.06
|
65.21
|
|
خدمات*
|
برآمدات
|
38.52
|
34.41
|
|
درآمدات
|
18.64
|
17.23
|
|
مجموعی تجارت
( تجارتی سامان اور خدمات ) *
|
برآمدات
|
72.89
|
73.39
|
|
درآمدات
|
94.70
|
82.44
|
|
تجارتی توازن
|
منفی 21.80
|
منفی 9.05
|
* نوٹ: خدمات کے شعبے کے لیے تازہ ترین اعداد و شمار ، جو آر بی آئی نے جاری کیے ہیں، وہ ستمبر ، 2025 ء کے ہیں۔ اکتوبر ، 2025 ء کے اعداد و شمار ایک تخمینہ ہیں۔ (ii) اپریل تااکتوبر ، 2024 ء اور اپریل تا جون ، 2025 ء کے اعداد و شمار کو سہ ماہی بیلنس آف پے منٹس کے ڈاٹا کی بنیاد پر ( پرو ریٹا ) طریقے سے نظر ثانی کی گئی ہے۔
شکل 1: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران کل تجارت*

اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران بھارت کی کل برآمدات* کا تخمینہ 491.80 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، جو 4.84 فی صد کی مثبت ترقی ظاہر کرتا ہے۔ اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران کل درآمدات* کا تخمینہ 569.95 ارب امریکی ڈالر ہے، جو 5.74 فی صد کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے ۔
جدول 2: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران تجارتی اعداد و شمار*
|
|
|
اپریل تا اکتوبر، 2025 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
اپریل تا اکتوبر، 2024 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
|
تجارت کا سامان
|
برآمدات
|
254.25
|
252.66
|
|
درآمدات
|
451.08
|
424.06
|
|
خدمات*
|
برآمدات
|
237.55
|
216.45
|
|
درآمدات
|
118.87
|
114.96
|
|
مجموعی تجارت
( تجارتی سامان اور خدمات ) *
|
برآمدات
|
491.80
|
469.11
|
|
درآمدات
|
569.95
|
539.02
|
|
تجارتی توازن
|
منفی 78.14
|
منفی 69.92
|
تصویر 2: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران کل تجارت*

سامان کی تجارت
- اکتوبر ، 2025 ء میں مرچنڈائز برآمدات 34.38 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 38.98 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اکتوبر ، 2025 ء میں مرچنڈائز درآمدات 76.06 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اکتوبر ، 2024 ءمیں یہ 65.21 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
شکل 3: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مرچنڈائز تجارت

- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مرچنڈائز برآمدات 254.25 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اپریل-اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 252.66 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مرچنڈائز درآمدات 451.08 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اپریل-اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 424.06 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مرچنڈائز تجارتی خسارہ 196.82 ارب امریکی ڈالر رہا، جب کہ اپریل-اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 171.40 ارب امریکی ڈالر تھا۔
شکل 4: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران مرچنڈائز تجارت

- اکتوبر ، 2025 ء میں غیر تیل اور غیر جواہراتی برآمدات 28.14 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 31.32 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اکتوبر ، 2025 ء میں غیر تیل اور غیر جواہراتی (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں شامل نہیں ہیں ) درآمدات 42.78 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 39.58 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
جدول 3: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران غیر تیل اور غیر جواہرات کے علاوہ تجارت
|
|
اکتوبر ، 2025 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
اکتوبر ، 2024 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
|
غیر پیٹرولیم برآمدات
|
30.43
|
34.57
|
|
غیر پیٹرولیم درآمدات
|
61.27
|
46.33
|
|
نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات
|
28.14
|
31.32
|
|
نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی درآمدات
|
42.78
|
39.58
|
نوٹ: جواہرات کی درآمدات میں سونا، چاندی، موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں۔
شکل 5: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران پیٹرولیم ، قیمتی پتھر اور جواہرات کے علاوہ تجارت

اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء میں غیر تیل اور غیر جواہراتی برآمدات 203.40 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 194.41 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء میں غیر تیل اور غیر جواہراتی (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں شامل نہیں) درآمدات 286.28 ارب امریکی ڈالر رہیں، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 264.56 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
جدول 4: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران پیٹرولیم ، قیمتی پتھر اور جواہرات کے علاوہ تجارت
|
|
اپریل تا اکتوبر، 2025 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
اپریل تا اکتوبر، 2024 ء
( ارب امریکی ڈالر میں )
|
|
غیر پیٹرولیم برآمدات
|
219.90
|
211.60
|
|
غیر پیٹرولیم درآمدات
|
344.17
|
312.13
|
|
نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات
|
203.40
|
194.41
|
|
نان پیٹرولیم اور نان جیمز اینڈ جیولری کی درآمدات
|
286.28
|
264.56
|
نوٹ: جواہرات کی درآمدات میں سونا، چاندی، موتی، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں۔
شکل 6: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران پیٹرولیم ، قیمتی پتھر اور جواہرات کے علاوہ تجارت

خدمات کی تجارت
- اکتوبر ، 2025 ء * میں خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 38.52 ارب امریکی ڈالر ہے، جب کہ اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 34.41 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اکتوبر ، 2025 ء * میں خدمات کی درآمدات کا تخمینہ 18.64 ارب امریکی ڈالر ہے، جب کہ اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 17.23 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
شکل 7: اکتوبر ، 2025 ء کے دوران خدمات سے متعلق تجارت*

- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء * میں خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 237.55 ارب امریکی ڈالر ہے، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 216.45 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء * میں خدمات کی درآمدات کا تخمینہ 118.87 ارب امریکی ڈالر ہے، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 114.96 ارب امریکی ڈالر تھیں۔
- اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء * کے دوران خدمات کے شعبے میں تجارتی سرپلس 118.68 ارب امریکی ڈالر رہا، جب کہ اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء میں یہ 101.49 ارب امریکی ڈالر تھا۔
شکل 8: اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء کے دوران خدمات سے متعلق تجارت*

- اکتوبر ، 2025 ء کے دوران کاجو (126.85فی صد ) گوشت ، دودھ اور پولٹری اشیاء (30.87فی صد ) الیکٹرانک ساز و سامان (19.05فی صد) دیگر اناج (14.71فی صد ) سمندری سے حاصل اشیاء (11.08فی صد ) اور کافی (10.91فی صد ) کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
- موتی ، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر ( منفی 25.35فی صد ) پیٹرولیم ، خام اور مصنوعات ( منفی 21.65فی صد ) گودا اور فضلہ کاغذ (منفی 21.34فی صد ) آئرن اور اسٹیل ( منفی 19.32فی صد ) نیوز پرنٹ ( منفی 18.28فی صد ) دالیں ( منفی 16.42فی صد ) کوئلہ ، کوک اور بریکٹ وغیرہ کی درآمدات (فی صد 4.21 فی صد ) مصنوعی رال ، پلاسٹک مواد ، وغیرہ (منفی 3.55 فی صد) لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات (منفی 2.42 فی صد) ٹیکسٹائل سوت کپڑے ، میڈ اپ آرٹیکلز (منفی 1.17 فی صد) اور نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز (منفی 0.11 فی صد) اکتوبر ، 2025 ء کے دوران پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں منفی نمو ریکارڈ کی گئی ۔
- خدمات کی برآمدات میں اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء * کے دوران اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء کے مقابلے میں 9.75فی صد اضافے کا تخمینہ ہے ۔
- قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے اکتوبر ، 2025 ء کے مقابلے اکتوبر ، 2024 ء میں مثبت نمو ظاہر کرنے والے سرفہرست 5 برآمدی مقامات میں چین پی آر پی (42.35فی صد ) اسپین (43.43فی صد ) سری لنکا ڈی ایس آر (29.02فی صد ) ویتنام سوک ریپ (21.42فی صد ) اور تنزانیہ ریپ (17.92فی صد ) شامل ہیں ۔
- قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے ، اپریل تااکتوبر ، 2025 ء کے مقابلے میں اپریل تااکتوبر ، 2024 ء میں مثبت نمو ظاہر کرنے والے ٹاپ 5 برآمدی مقامات یو ایس اے (10.15 فی صد) چین پی آر پی (24.77 فی صد) یواے ای (5.88 فی صد) اسپین (40.74 فی صد) اور ہانگ کانگ (20.7 فی صد) ہیں ۔
- قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے ، اکتوبر ، 2025 ء میں اکتوبر ، 2024 ء کے مقابلے میں ترقی ظاہر کرنے والے ٹاپ 5 درآمدی ذرائع سوئٹزرلینڈ (403.67فی صد ) ، ہانگ کانگ (93.98فی صد ) ، چین پی آر پی (15.63فی صد ) ، برطانیہ (194.41فی صد ) اور یو اے ای (14.38فی صد ) ہیں ۔
- قدر میں تبدیلی کے لحاظ سے ، اپریل تا اکتوبر ، 2025 ء میں اپریل تا اکتوبر ، 2024 ء کے مقابلے میں ترقی ظاہر کرنے والے ٹاپ 5 درآمدی ذرائع چین پی آر پی (11.88فی صد ) ، یو اے ای (13.43فی صد ) ، ہانگ کانگ (31.38فی صد ) ، آئرلینڈ (169.44فی صد ) اور یو ایس اے (9.73فی صد ) ہیں ۔
*Link for Quick Estimates
********
U.No. 1372
(ش ح۔ ا ع خ ۔ ع ا)
(Release ID: 2190956)
Visitor Counter : 5