وزارات ثقافت
بودھ گیا میں 20 ویں بین الاقوامی ٹیپیٹاکا جاپ کی تقریب کا آغاز
بھارت کی بدھ برادریوں نے تاریخی طور پر ایک ساتھ اشتراک کیا
Posted On:
16 NOV 2025 10:35PM by PIB Delhi
بدھ مت کے ورثے اور بین الجماعتی تعاون کے ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر، پورے بھارت کی سترہ بدھ مت تنظیمیں پہلی بار متحد ہو کر بہار کے بودھ گیا میں واقع مہابودھی مندر میں 20ویں سالانہ بین الاقوامی ٹیپیٹاکا جاپ تقریب کا مشترکہ طور پر اہتمام کر رہی ہیں۔ یہ تقریب، جس کا آغاز 2006 میں ہوا تھا اور جو ہر سال منعقد کی جاتی ہے، 2 سے 13 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے بعد جیتھین ویلی سے راجگیر میں واقع بانسوں کے تاریخی باغ وینوونا تک روایتی پیدل یاترا بھی کی جائے گی۔

یہ تاریخی اتحاد اس تقریب کے ارتقاء میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ، جس کی قیادت لائٹ آف بدھ دھرما فاؤنڈیشن انٹرنیشنل (ایل بی ڈی ایف آئی-یو ایس اے) کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ وانگمو ڈکسی نے دو دہائیوں سے کی ہے ۔ بین الاقوامی بدھ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کی جانب سے وزارت ثقافت کے ساتھ شراکت داری میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ڈکسی نے ٹیپیٹاکا کی اجتماعی جاپ کے ذریعے قدیم پالی روایت کا احترام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کیے جانے پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سال کی جاپ میں ہندوستان سے مزید لوگ شامل ہوں گے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے مقدس وطن میں دھرم کی آواز کو دوبارہ زندہ کرنا ایک نہایت عظیم اعزاز ہے، جو بھارت اور بین الاقوامی سنگھ اراکین اور عقیدت مند عام پیروکاروں کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔

یہ سالانہ تقریب تھیرواڈا بدھ مت کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اجتماع ہے، جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے ہزاروں بھکشوؤں اور عقیدت مندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ اس سال ہندوستان سے پندرہ ہزار سے زائد بھکشو اور عام بدھ پیروکاروں کی شرکت متوقع ہے، جب کہ بین الاقوامی شرکاء میں امریکہ، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، لاؤس پی ڈی آر، انڈونیشیا، نیپال، میانمار، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ویتنام سے آنے والے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔ تقریب کے انتظام و انصرام کے لیے تقریباً ایک ہزار رضاکار خدمات انجام دیں گے۔
2 دسمبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلی جناب پیما کھنڈو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور جناب چاوانا مین مہمان اعزازی ہوں گے ۔
6 دسمبر کو پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو مہمان خصوصی ہوں گے اور 12 دسمبر کو سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے ۔ کئی دیگر معززین کی بھی شرکت متوقع ہے ۔
اس سال کے انتظام کی قیادت کرنے والی مرکزی کمیٹی، انٹرنیشنل ٹیپیٹاکا چانٹنگ کمیٹی آف انڈیا (آئی ٹی سی سی)آف انڈیا، مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر لیہہ، لداخ کے سربراہ، قابل احترام سنگھسینا مہاتھیرو کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے۔ بارہ روزہ اس تہوار کو متعدد بدھ مت تنظیموں کی معاونت حاصل ہے، جن میں مہابودھی سوسائٹی آف بنگلور بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) تقریب کے افتتاحی روز ایک ثقافتی گروپ کی پیشکش کی سرپرستی کرے گی۔

قابل احترام سنگھ سینا نے ہندوستان سے بدھ کے مقدس آثار کی عالمی نمائش کا ذکر کرتے ہوئے دنیا بھر میں بدھ مت کے ورثے کو فروغ دینے میں وزیر اعظم مودی کی قیادت کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان ماضی میں وشو گرو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس بدھ تھے ۔ ہم امن ، ہمدردی اور عدم تشدد کے ذریعے اس وراثت کو دوبارہ حاصل کر رہے ہیں ۔
آئی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل، جناب ابھیجیت ہلدر نے اجتماعی جاپ کی روحانی طاقت پر زور دیتے ہوئے اسے ایک ایسی مشق قرار دیا جو ذہن کو پاکیزہ کرتی ہے، نظم و ضبط پیدا کرتی ہے اور ماحول کو لطیف روحانی کیفیت تک بلند کر دیتی ہے۔
دو دسمبر کو افتتاح کے موقع پر صبح آٹھ بجے ایک شاندار بدھ مت جلوس نکالا جائے گا، جس کے بعد بو کے درخت کے نیچے پالی کینن سے دس روزہ جاپ کیا جائے گا، شام کے وقت دھمّا پر خطبات ہندی اور انگریزی میں پیش کیے جائیں گے اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ کالا چکر میدان میں قائم تیس ہزار مربع فٹ کے فوڈ خیمہ (ٹینٹ) میں تمام شرکاء کے لیےکھانے کا انتظام ہوگا۔ ہر شریک ملک کو مقررہ ایام میں بین الاقوامی سینئر بھکشوؤں کو دان پیش کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔
13 دسمبر کو ، عقیدت مند راجگیر میں جیتھین ویلی سے وینوانا تک ایک تاریخی پید ل یاترا میں حصہ لیں گے ، جس میں 1,000 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے ۔
اس سال کے پروگرام میں ایک آرٹ گیلری، دھمّا اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن، اور بھارت و بیرونِ ملک کے فنکاروں کی جانب سے ثقافتی پیشکشیں بھی شامل ہوں گی۔ ایک خصوصی اور نمایاں پہل اڈیسہ میں دستکاری سے تیار کی گئی چار فٹ اونچی سنہری بدھ کی 220 مورتیاں ہیں، جن کا بھارت بھر کی بدھ مت برادریوں کو آشیرواد اور دان کے طور پر عطیہ دیا جائے گا، جو روحانی بیداری کی نئی لہر اور بدھ دھرم کے اپنے مقدس وطن میں مزید استحکام کی علامت ہے۔
ٹیپیٹاکاجس میں بدھ کی تعلیمات محفوظ ہیں، آج بھی دنیا کے معزز ترین روحانی، ادبی اور فلسفیانہ ذخائر میں شمار ہوتا ہے۔ یہ قدیم بھارت کی فکری اور تہذیبی روح کی نمائندگی کرتا ہے اور انسانی تاریخ کے گرانقدر علمی سرمایے میں ایک بے مثال مقام رکھتا ہے۔
****
ش ح۔ ش آ۔ ع ر
U-1344
(Release ID: 2190669)
Visitor Counter : 5