سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیویا کلا میلہ 2025: دیویانگ فنکاروں کی مہارت ، جذبے اور انٹرپرائز(کاروباری صلاحیت) کا جشن
Posted On:
14 NOV 2025 8:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) لکھنؤ یونیورسٹی میں 15 نومبر تا 23 نومبر 2025 ایک منفرد پروگرام 'دیویا کلا میلہ'کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد ملک بھر کے دیویانگ(پی ڈبلیو ڈی) کاروباریوں اور کاریگروں(فنکاروں) کی مصنوعات اور فنکارانہ مہارتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت ایک اہم ادارہ، نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی)، اس پروگرام کی نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ میلہ زائرین کو ہندوستان کے مختلف خطوں، بشمول جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں، کی دلکش مصنوعات جیسے دستکاری، ہینڈلوم آئٹمز، کڑھائی کے کام، ڈبہ بند کھانے اور دیگر کئی چیزیں ایک ہی چھت کے نیچے دیکھنے اور خریدنے کا ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرے گا۔
گزشتہ تین سالوں میں ملک بھر میں منعقد ہونے والے 26 دیویا کلا میلوں نے ثقافتی تنوع کی نمائش، مقامی معیشت کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان میلوں نے دیویانگ کاروباریوں کے لیے مارکیٹنگ کے نئے راستے بھی کھولے ہیں۔ ان 26 میلوں میں حصہ لینے والے 24 ریاستوں کے معذور کاریگروں نے اجتماعی طور پر 21 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔
ڈی کے ایم نے تجربہ زون، دیویانگ کھیلوں کی سرگرمیاں، آرٹ نمائشیں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے زائرین میں معذوری کے تئیں حساسیت پیدا کرنے میں بھی قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ درحقیقت، یہ میلہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو دیویانگ کاریگروں، فنکاروں اور کاروباری افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
اس میلے میں تقریباً 18 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زائد دیویانگ کاریگر، فنکار اور کاروباری اپنی مصنوعات اور مہارتیں پیش کریں گے۔ نمائش میں شامل بڑے زمروں میں گھریلو سجاوٹ اور طرز زندگی کی اشیاء، ملبوسات، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، ڈبہ بند اور نامیاتی کھانے، کھلونے اور تحائف، زیورات، کلاچ بیگ اور دیگر شامل ہوں گے۔ یہ میلہ سب کے لیے 'ووکَل فار لوکل'کے تصور کی حمایت کرنے اور دیویانگ کاریگروں کی محنت اور لگن سے تیار شدہ مصنوعات دیکھنے اور خریدنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ نو روزہ میلہ روزانہ صبح 11:00 بجے سے شام 9:00 بجے تک کھلا رہے گا۔ پروگرام کے دوران دیویانگ فنکاروں کے علاوہ معروف فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی۔ زائرین ملک کے مختلف حصوں کے لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ 23 نومبر 2025 کو 'دیویا کلا شکتی'کے عنوان سے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف ریاستوں کے دیویانگ فنکاروں کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔
اس تقریب کا افتتاح 16 نومبر 2025 کو شام 5:00 بجے، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت، جناب بی ایل ورما کریں گے۔ اس موقع پر کئی دیگر ممتاز مہمان بھی موجود ہوں گے۔
محکمہ کا مقصد ملک بھر میں دیویا کلا میلے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔ اسی جذبے کے تحت یہ میلے مختلف ریاستوں اور علاقوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مختلف معذوریوں کے لیے تجربہ زون، دیویانگ دوستانہ خدمات، اختراعی معاون آلات اور دیگر اقدامات اس میلے کو معذور افراد کے لیے ایک انتہائی فائدہ مند اور متحرک پروگرام بناتے ہیں۔
***
UR-1295
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2190225)
Visitor Counter : 8