وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی ، نجف گڑھ میں بیس ریپیئر ڈپو میں ای ڈبلیو کانفرنس’ اسپیکٹرم 2025 ‘کا انعقاد

Posted On: 14 NOV 2025 3:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے نجف گڑھ میں بیس ریپیر ڈپو  میں آج ای ڈبلیو کانفرنس ’سپیکٹرم‘ کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس کا موضوع الیکٹرانک وارفیئر  (ای وی)سسٹمز کے لیے یونیورسل، ماڈیولر اور قابل توسیع فن تعمیر کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا‘  تھا ۔ کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی ایئر مارشل وجے کمار گرگ،  ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، مینٹی ننس کمانڈ نے کیا ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ایئر مارشل نے اخراجات  میں کمی اور ترسیل کے اوقات کو کم کرتے ہوئے الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنانے کے لیے اوپن سسٹم آرکیٹیکچر اور اس کی معیاری کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اس سمت میں ایئر مارشل نے تعلیمی اداروں ، ڈی پی ایس یوز اور ہندوستانی خانگی شعبہ کی صنعتوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ۔

بہت سے ماہرین تعلیم ، ڈی آر ڈی او اور ڈی پی ایس یو کے نمائندوں اور دفاعی سازوسامان بنانے والی صنعتوں کے صنعتی شراکت داروں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ ایئر کموڈور وی کرشنا کمار ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ، بیس ریپیر ڈپو نجف گڑھ ، نئی دہلی نےصنعت اور تعلیمی اداروں کو مقامی مواقع فراہم کرنے والے  ای ڈبلیو سسٹم کے ممکنہ شعبوں پر روشنی ڈالی۔

1762-1.jpg

1271-2.jpg

 

******

 

 

 ( ش ح ۔م  ع ن۔ن ع)

 

U. No. 1271


(Release ID: 2190101) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी