وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) سے متعلق آگاہی سیشن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2025 8:30PM by PIB Delhi

محکمۂ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ڈی او ایس ای ایل) ، وزارتِ تعلیم نے 20 ستمبر 2025 کو ضلع نوڈل افسران (ڈی این او) ، چھتیس گڑھ اور ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این او) ، ضلع رائے پور کے لئے مرکزی شعبے کی اسکالرشپ اسکیم **نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے بارے میں اورینٹیشن کے ساتھ ساتھ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

1.jpg

2.jpg

تربیتی سیشن کے دوران، یہ بتایا گیا کہ این ایم ایم ایس ایس ایک اہم اسکالرشپ اسکیم ہے، جو حکومت ہند کی طرف سے نافذ کی گئی ہے اور مکمل طور پر فنڈ کی جاتی ہے، جو معاشی طور پر کمزور طبقوں کے بچوں کو ثانوی سطح پر، خاص طور پر کلاس 9 سے 12 تک اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ریاست چھتیس گڑھ میں ہر سال 2246 اسکالرشپ کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر طلبہ کی درخواستوں کی بروقت توثیق کو یقینی بنائیں تاکہ اہل طلبہ کو ان کی اسکالرشپ وقت پر مل سکے۔این ایم ایم ایس ایس سال 19-2018 سے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر دستیاب ہے۔ کلاس VIII کے بعد میرٹ کی بنیاد پر تحریری امتحان کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبہ کو چاہیے کہ وہ کلاس IX میں اپنا اندراج آدھار کارڈ (یا اپنے والدین/سرپرست کے آدھار کارڈ) کے ذریعے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر کروائیں۔

طلبہ کو سب سے پہلے این ایس پی پورٹل پر ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کروانا ضروری ہے، جس کے بعد وہ اپنی مطلوبہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ توجہ دلائی گئی کہ چونکہ این ایم ایم ایس ایس  کے علاوہ مختلف مرکزی وزارتوں اور ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی اسکالرشپ اسکیمیں بھی پورٹل پر موجود ہیں، اس لیے شریک ڈی این او/آئی این او کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دلچسپی رکھنے والے طلبہ صرف این ایم ایم ایس ایس کا انتخاب کریں، کوئی اور اسکیم نہیں، کیونکہ طلبہ ایک وقت میں دو اسکالرشپس حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر وہ کسی دوسری اسکیم کا بھی انتخاب کریں گے تو این ایس پی پورٹل ان کی درخواست کو ڈپلیکیٹ قرار دے کر مسترد کر دے گا۔

آگاہی سیشن میں درج ذیل امور پر توجہ دی گئی: ـــ

· او ٹی آر جنریشن

· اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

· آئی این او سطح پر تصدیق / دوبارہ تصدیق

· ڈی این او سطح پر تصدیق / دوبارہ تصدیق

· ڈی این او / آئی این او کے دیگر سوالات

اس اورینٹیشن پروگرام میں 67 ضلع نوڈل افسران (ڈی این او) اور ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این او) نے شرکت کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین ڈی این او کو ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈی او ایس ای ایل کی ٹیم نے آئی این او اور ڈی این او کو این ایم ایم ایس ایس کے تحت نئی درخواستوں کی رجسٹریشن، او ٹی آر جنریشن وغیرہ کی تکنیک سیکھنے اور نیشنل اسکالر شپ پورٹل پر تجربہ حاصل کرنے میں مدد کی۔

************

ش ح۔ک ا۔ ج ا

 (U: 1241)


(ریلیز آئی ڈی: 2189908) وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी