وزارت دفاع
ڈفینس پروڈکشن کے سکریٹری نے کہا کہ تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجی کی حامل جدید صلاحیتیں، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ گہرا تعاون دفاع میں خود انحصاری کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں
Posted On:
12 NOV 2025 7:04PM by PIB Delhi
ڈفینس پروڈکشن کے سکریٹری جناب سنجیو کمار نے ملک کی تکنیکی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط کرنے اور دفاع میں آتم نربھرتا کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ گہرے تعاون پر زور دیا ہے۔ 12 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے زیر اہتمام دہلی ڈیفنس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے نئے شعبوں میں ترقی حاصل کرنے اور دفاعی نظام کی تکنیکی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کے لیے نوجوان کاروباریوں اور اختراع کاروں کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سکریٹری (ڈفینس پروڈکشن) نے زور دے کر کہا کہ جدید ترین صلاحیتیں اب مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ، کوانٹم کمپیوٹنگ وغیرہ جیسی تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز سے چلتی ہیں۔ لہذا جدت طرازی کو مہمیز کرنے اور قابل تعیناتی حل تیار کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان خیالات اور معلومات کا بے رکاوٹ تبادلہ ضروری ہے۔
جناب سنجیو کمار نے جدید جنگی تیاریوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس) اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) جیسے اقدامات اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو نئے دور کی ٹیکنالوجیز میں جدت طرازی کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں، اس طرح دفاع میں خود انحصاری کی طرف بھارت کے راستے کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
دہلی ڈیفنس ڈائیلاگ کا انعقاد ’دفاعی صلاحیت کی ترقی کے لیے نئے دور کی ٹیکنالوجی کا استعمال‘ کے موضوع پر کیا گیا تھا۔ دو روزہ پروگرام میں سینئر سرکاری افسران، مسلح افواج کی قیادت، صنعت اور ماہرین کو اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا کیا گیا کہ کس طرح ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس، اور بغیر پائلٹ کے نظام دفاعی تیاریوں کو بڑھا سکتی ہیں اور جدت پر مبنی ایکو سسٹم کو فروغ دے سکتی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1169
(Release ID: 2189375)
Visitor Counter : 4