دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے گنٹور میں ’واٹر شیڈ مہوتسو ‘ کا آغاز؛ وینگالایاپلیم ٹینک بازبحالی پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا


مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کی سڑکوں کے لیے 380 کروڑ روپے کا اعلان کیا

کاشتکاروں کی خدمات ایک مقدس فریضہ ہے: مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان

وینگالایاپلیم وزیر اعظم کے ’واٹر سکیور انڈیا‘ کی تصویرت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر ابھرا ہے

ڈاکٹر پیماسانی چندرشیکھر نے آبی تحفظ اور معاشرے کی شرکت کے ذریعہ ’دیہی نشاۃ ثانیہ‘ میں قائدانہ کردار ادا کیا

Posted On: 11 NOV 2025 5:51PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزارت نے آج گنٹور، آندھرا پردیش میں ’واٹرشیڈ مہوتسو‘ کا آغاز کیا، جس میں کمیونٹی کی قیادت میں پانی کی بحالی، مٹی کی صحت میں اضافہ، اور پائیدار دیہی تبدیلی کا قومی جشن منایا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام نے پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی بحالی کے ذریعے دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-11at5.54.48PMG3J7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-11at5.54.47PM(1)XB59.jpeg

مہوتسو نے واٹرشیڈ کے اختراعی اقدامات کو اجاگر کرنے، مقامی شرکت کو تسلیم کرنے اور پانی کے پائیدار انتظام کو عوامی تحریک کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

تقریب کے دوران کئی اہم پہل قدمیوں کی رونمائی کی گئی، جیسے:

  • دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) کے عزت مآب وزیر کے ذریعہ نئے واٹر شیڈ کاموں کا ڈیجیٹل بھومی پوجن
  • عزت مآب وزیر مملکت (دیہی ترقی) کے ذریعہ تکمیل شدہ واٹر شیڈ پروجیکٹوں کا آغاز
  • مشن واٹر شیڈ پنرُتھّان کا آغاز، جو شراکت پر مبنی منصوبہ بندی کے ذریعہ بنجر علاقوں کی بازبحالی پر مرتکز ہے
  • مثالی برادری کے زیر قیادت پروجیکٹوں کا اعتراف کرتے ہوئے واٹر شیڈ جن بھاگیداری کپ 2025 کے فاتحین کی عزت افزائی
  • بھارت بھر میں واٹر شیڈ پہل قدمیوں کے لیے بیداری اور تشہیر میں اضافے کے لیے سوشل میڈیا مسابقت کا آغاز

یہ کوششیں واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ڈبلو ڈی پی) کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی، گورننس اور لوگوں کی شراکت کے ذریعے پانی سے محفوظ، آب و ہوا سے لچکدار دیہی معیشت بنانے پر مرکز کی توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کے لوگوں کی واٹرشیڈ کے اقدامات میں ان کی فعال شرکت کے لیے ان کی ستائش کی اور وینگلیا پالم پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-11at5.54.48PM(1)TBD4.jpeg

انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے آندھرا پردیش میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کے لیے 380 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جو دیہی انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے میں حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-11at5.54.49PMRHNY.jpeg

وزیر موصوف نے ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر کی ان کی متحرک قیادت اور پارلیمنٹ میں گنٹور کے لوگوں کی موثر نمائندگی کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے دیہی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے تئیں وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو کے دور اندیشانہ نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-11at5.54.47PM1Z7Z.jpeg

جناب چوہان نے ہندوستان کی دیہی برادریوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مرکز کے اٹل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا،"کاشتکاروں کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے"۔

مرکزی وزیر نے دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی جارہی اہم قومی پہل قدمیوں کو بھی اجاگر کیا، جن میں لکھ پتی دیدی یوجنا بھی شامل ہے، جو سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) میں خواتین کو سالانہ کم از کم 2 لاکھ روپے کمانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور خواتین کی اقتصادی اختیاردہی کو فروغ دیتی ہے؛ اس کے علاوہ خصوصی ہاؤسنگ سروے ہے جو اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ آندھرا پردیش کا کوئی بھی نادار کنبہ کچے گھر میں نہ رہے؛ اور ایک مشترکہ مرکزی- ریاستی تصور ہے جو کاشتکاروں کو بہتر آبپاشی، تخفیف شدہ ان پٹ لاگت، اور بہتر دیہی بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ ایک سال میں تین فصلیں اُگانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بعد ازاں، دہلی کے حالیہ المناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب چوہان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وینگالایاپلیم : دیہی تجدید کے لیے ایک ماڈل وینگالایاپلیم ٹینک کی تجدید کاری پروجیکٹ، جس کا افتتاح مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے کیا، پائیدار اور شراکتی پانی کے انتظام کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کھڑا ہے۔ حکومت ہند کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت لاگو کیا گیا یہ منصوبہ مقامی آبی ذخائر کی بحالی اور طویل مدتی معاش کی لچک کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے اس پہل قدمی کو بنیادی ڈھانچے کی کوششوں سے زیادہ ایک 'دیہی نشاۃ ثانیہ' کے طور پر بیان کیا، جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تبدیلی کے وژن کی علامت ہے، جنہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "پانی کی حفاظت قومی سلامتی ہے"۔

ڈاکٹر چندرشیکھر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ بازبحالی سے متعلق پروجیکٹ مساوی اور پائیدار دیہی ترقی کو یقینی بنانے کی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر اعلیٰ جناب این چندربابو نائیڈو، اور نائب وزیر اعلیٰ جناب پون کلیان کے زیر قیادت حکومت ہند اور حکومت آندھرا پردیش کی مشترکہ عہدبستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

وینگالا یاپلیم پروجیکٹ کمیونٹی کی زیرقیادت دیہی ترقی کی ایک اہم مثال کی نمائندگی کرتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیاتی توازن ہم آہنگی سے رہ سکتے ہیں۔

یہ پہل ماحولیاتی بحالی، مقامی اقتصادی سرگرمی، اور شہریوں کی شرکت کو مربوط کرتی ہے - جو پورے ہندوستان کے دیہاتوں کے لیے ایک قابل تقلید ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔

روایتی حکمت، جدید ٹکنالوجی اور شراکتی طرز حکمرانی کو یکجا کرتے ہوئے، یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'پانی سے محفوظ ہندوستان' کے وژن کو مجسم کرتا ہے، جہاں ہر خطہ قومی پانی کی پائیداری میں اپنا تعاون دیتا ہے۔

یہ پروجیکٹ ہندوستان کے دیہی ترقی کے فریم ورک کو فلیگ شپ سرکاری مشنوں سے ہم آہنگ کرکے مزید مضبوط کرتا ہے، بشمول:

  • مشن امرت سرووَر، جو روایتی آبی ذخائر  کی بازبحالی پر مرتکز ہے
  • جل شکتی ابھیان، جس کا مقصد گراؤنڈ واٹر ریچارج اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے نظام کو بہتر بنانا ہے
  • پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی) کا واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو، پائیدار پانی اور زمین کے انتظام کو فروغ دیتا ہے۔

کمیونٹی اور ماحولیاتی فوائد

نئے سرے سے تیار کردہ وینگالایاپلیم ٹینک کو ایک کثیر العمل کمیونٹی اثاثہ کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی اور سماجی دونوں مقاصد کو پورا کرتا ہے۔

اس کی اہم خصوصیات میں واکنگ ٹریک، گیزبو، کمیونٹی پلازہ، اور بچوں کے کھیل کے میدان کی تخلیق، تفریح ​​اور بہبود کو بڑھانا شامل ہے؛اور بند کے ساتھ ناریل کے 350 درخت لگانے سے 3 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی متوقع ہے، جو ماڈل کو معاشی طور پر خود کفیل بناتا ہے۔

یہ خصوصیات ماحولیاتی تحفظ کو معاش پیدا کرنے اور کمیونٹی کی ترقی کے ساتھ جوڑنے پر حکومت کی توجہ کو ظاہر کرتی ہیں۔

’واٹرشیڈ مہوتسو‘ کا آغاز اور ’وینگالایاپلیم ٹینک بازبحالی پروجیکٹ‘ کا افتتاح پانی کی حفاظت، ماحولیاتی استحکام اور دیہی خوشحالی کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

دیہی ترقی کی وزارت، ریاستی حکومتوں اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری میں، تبدیلی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتی ہے، زراعت کو مضبوط کرتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی کے فوائد دیہی ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچیں۔

یہ تقریب پانی کے تحفظ کو ایک عوامی تحریک بنانے کے نئے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر قطرہ خود انحصاری اور پانی سے محفوظ مستقبل کی طرف ہندوستان کے سفر میں تعاون دے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1116


(Release ID: 2188989) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी