وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا پرو 2025: وِکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2025 6:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت ثقافت، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کی رہنمائی میں، سیوا پرو کا مقصد کمیونٹیز، اداروں اور افراد کو سیوا (خدمت)، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کی اجتماعی تحریک میں اکٹھا کرنا ہے۔

25 ستمبر 2025 کو جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، گنجام (اوڈیشہ) بریلی (اتر پردیش) پٹیالہ (پنجاب) جے پور اور ادے پور (راجستھان) کھیرا گڑھ (چھتیس گڑھ) کوئمبٹور (تمل ناڈو) اگرتلہ (تریپورہ) اور دہرادون (اتراکھنڈ) میں "وکست بھارت کے رنگ ، کلا کے سنگ" کے موضوع کے تحت متحرک آرٹ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔

وزارت ثقافت کے اداروں کے ذریعے 25 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والی آرٹ ورکشاپس کی جھلکیاں درج  ذیل ہیں:

· گنجام، اوڈیشہ – گورنمنٹ کالج آف آرٹ اینڈ کرافٹس، کالی کوٹ (للت کلا اکادمی ریجنل سینٹر، بھونیشور کے زیر اہتمام) گنجام میں، ایک بڑے پیمانے پر آرٹ ورکشاپ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلباء اور فنکاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ تقریب میں لوک سبھا ایم پی محترمہ انیتاسبھا درشنی نے شرکت کی ،جنہوں نے شرکاء کو تخلیقی صلاحیتوں کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ترغیب دی۔

1.png

· بریلی، اتر پردیش – جئے نارائن سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج (نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر، پریاگ راج کے زیر انتظام)

بریلی میں، ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کمیونٹی کی وسیع شرکت کے ساتھ کیا گیا۔ اس پروگرام میں جناب ارون کمار سکسینہ (جنگلات اور ماحولیات کےریاستی وزیر) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے ساتھ مہمان خصوصی جناب سجیو اگروال (ایم ایل اے، بریلی کینٹ)، جناب گلشن آنند (سابق میئر)، ڈاکٹر امیش گوتم (میئر، بریلی)، جناب رمت شرما (اے ڈی جی زون، بریلی)،جناب دھیر کمار سکسینہ اور پرتھ گوتم  (ڈائریکٹر، بریلی یونیورسٹی) نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔

2.jpg

· پٹیالہ، پنجاب – ورسا وہار کیندر (نارتھ زونل کلچرل سنٹر، پٹیالہ کے زیر اہتمام) پٹیالہ میں، ورسا وہار کیندر میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جسونت سنگھ جعفر (ڈاریکٹر، لینگویج ڈیارٹمنٹ، پنجاب) اور محترمہ سنیتا دھیر (ممتاز تھیٹر اور فلم آرٹسٹ)،  نے شرکت کی اور انہوں نے شرکاء کو ہندوستان کے ثقافتی سفر کے ایک حصے کے طور پر تخلیقی صلاحیت کے ظاہر کرنے کی  ترغیب دی۔

3.jpg

· جے پور، راجستھان - مہاتما گاندھی گورنمنٹ اسکول، نوین ودھیادھر نگر (سی سی آر ٹی ریجنل سینٹر کے زیر اہتمام) جے پور میں، مہاتما گاندھی گورنمنٹ اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں  جناب راجندر ہنس (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر) بطور مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے فن کو قوم کے خیال سے جوڑنے میں طلباء کے جوش و جذبے کی تعریف کی۔

4.png

· خیر اگڑھ، چھتیس گڑھ – اندرا کلا سنگیت وشو ودیالیہ (سی سی آر ٹی ریجنل سینٹر کے زیر اہتمام) خیرا گڑھ میں، اندرا کلا سنگیت وشو ودیالیہ میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر لولی شرما (وائس چانسلر،آئی کے ایس وی) اور محترمہ یشودا نیلمبر ورما (ایم ایل اے، خیرا گڑھ) نے شرکت کی، جنہوں نے معاشرے کی تشکیل میں فنون لطیفہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

5.png

· ادے پور، راجستھان - سینٹ انتھونی سینئر سیکنڈری اسکول، بالیچہ (ویسٹ زونل کلچرل سنٹر، ادے پور کے زیر اہتمام) ادے پور میں، ڈاکٹر شوبھلال اُدیچیا (سینئر آیورویدک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، شری داویر میڈیکل آفیسر) اور جناب سدھیر دیوی کی موجودگی میں، سینٹ انتھونی سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

6.png

· کوئمبٹور، تمل ناڈو – سری سرسوتی تھیاگراجہ کالج (جنوبی زونل کلچرل سنٹر، تنجاور کے زیر اہتمام) کوئمبٹور میں، سری سرسوتی تھیگاراجا کالج میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی رہنمائی ڈاکٹر ایم آر وانیتھامنی (پرنسپل، ایس ایس ٹی کالج، پولاچی اورجناب  پی ٹی مہیشور ( ڈائریکٹر، ایس ایس ٹی کالج، پولاچی) نے کی ،اور انھوں نے شرکاء کو فن اور ثقافت کے ذریعے اختراع کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔

7.jpg

· اگرتلہ، تریپورہ – نذرل کلاکشیتر (للت کلا اکادمی اور این ای زیڈ سی سی کے زیر اہتمام) اگرتلہ میں، نذرل کالکشیتر میں ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،  جس میں جناب راجیب بھٹاچارجی، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) ، جناب پردیپ کمار چکرورتی، چیف منسٹر  اینڈ ڈائریکٹر آئی سی اےنے شرکت کی  اس کے علاوہ ناامور سینئر آرٹسٹ جناب اپریش پول نے بھی شرکت کی اور انھوں نے شرکاء کو ثقافتی ورثے کے ساتھ بامعنی انداز میں  شامل ہونے کی ترغیب دی۔

8.jpg

· دہرادون، اتراکھنڈ – آئی ٹی آئی ٹی آئی دون سنسکرت اسکول (للت کلا اکادمی علاقائی مرکز، گڑھی کے زیر اہتمام) دہرادون میں، جناب مہیش پوکھریال نشنک (سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ)، جناب نریش بنسل،(ایم پی راجیہ سبھا)،جناب مہیندر بھٹ (ایم پی راجیہ سبھا)، جناب ڈاکٹر ہمانشو ایرون (وائس چانسلر) اور امر سنگھ دھونتا(فنکار) نے اس ورکشاپ میں شرکت کی اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ وکست بھارت کے وژن میں اپنا  تعاون دیں ۔

9.jpg

· سکم-گنگٹوک (نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتیالوجی ، 24 ستمبر 2025)  24 ستمبر 2025 کو این ای زیڈ سی سی کے زیراہتمام نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتیالوجی ، گنگٹوک ، سکم میں ایک آرٹ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔  اس تقریب میں تقریباً 200 حاضرین نے شرکت کی ، جن میں طلباء ، مقامی فنکار اور کمیونٹی کے ارکان شامل تھے ۔  اس پروگرام میں حکومت کے وزیر جناب سونم لاما نے شرکت کی ۔ سکم کے جناب  جی ٹی دھنگل ، (وزیر سکم  حکومت)،  جناب ارون  کمار اپریتی (وزیر سکم حکومت )، وزیر جناب تینزنگ نوربو لامتھا ، ایم ایل اے  اور  جناب نیل بہادر چیتری ، میئر ، گنگٹوک ، نے شرکت کی اور سیوا پرو کے ذریعے ثقافتی اقدامات اور شہری مشغولیت کو فروغ دینے میں مقامی قیادت کی مضبوط حمایت پر روشنی ڈالی ۔

10.png

ڈیجیٹل شرکت

وسیع پیمانے پر مشغولیت کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نےسیوا پرو  پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کو فعال کیا ہے:

ادارہ جاتی اپ لوڈ: ثقافت کی وزارت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تمام ادارے سیوا پرو پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm پر اپنے واقعات اور دستاویز  کو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا تعاون:تمام افراد اپنے فن پارے، تصاویر اور تخلیقی تاثرات براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور# SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

برانڈنگ اور پبلسٹی مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: گوگل ڈرائیو لنک۔

اس پرو میں کس طرح شرکت کرنا ہے؟

1-انفرادی شرکت

کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی میڈیم یا مواد میں ’’وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ‘‘ کے  موضوع پر آرٹ ورک بنا کر اپنا  تعاون فراہم کر سکتا ہے ۔ شرکاء اپنے آرٹ ورک کی تصاویر اس پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants

2-پچھترمقامات میں سے کسی ایک پینٹنگ ورکشاپ میں شامل ہوں۔

شرکاء حصہ لینے کے لیے دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارت ثقافت کے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

25 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والی آرٹ ورکشاپس نے گنجام، بریلی، پٹیالہ، جے پور، خیرا گڑھ، ادے پور، کوئمبٹور، اگرتلہ اور دہرادون میں ہندوستان کے تخلیقی منظر نامے کے تنوع کو پیش کیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے لے کر وراثتی شہروں تک، ہر ورکشاپ ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا جہاں طلباء، فنکار، ماہرین تعلیم، اور کمیونٹی لیڈر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور Viksit Bharat@2047 کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیےیکجا ہوئے۔

مزید برآں، 24 ستمبر کو نمگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتولوجی، گنگٹوک، سکم میں منعقدہ ثقافتی پروگرام نے تقریباً 200 شرکاء کو ایک ساتھ جمع کیا، جن میں وزرا، مقامی رہنما، اور کمیونٹی کے ارکان شامل تھے، جس نے شمال مشرقی خطے کے متحرک ثقافتی ورثے اور سیوا (یعنی خدمت کے )ملک گیر جشن میں اس کے مضبوط اور اٹوٹ کردار کو مزید اجاگر کیا۔

مزید تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

************

ش ح۔  م م ع۔ ج ا

 (Urdu No: 1079)


(ریلیز آئی ڈی: 2188722) وزیٹر کاؤنٹر : 35
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी