وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے عالمی یوم اشارتی زبان کے موقع پر پی ایم ای وِدیا آئی ایس ایل چینل 31 کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا

Posted On: 23 SEP 2025 8:35PM by PIB Delhi

عالمی یوم اشارتی زبان یوم 2025 کے موقع پر، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے پی ایم ای وِدیا آئی ایس ایل چینل نمبر 31 کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں بھارتی اشارتی زبان (آئی ایس ایل) کو شمولیت، شناخت اور بااختیاری کے علامت کے طور پر منایا گیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز اس بات پر زور دیتے ہوئے کیا کہ اس عالمی یوم  اشارتی زبان کے موقع پر ہم دنیا بھر کی اشارتی زبانوں کی فراوانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی اشارتی زبان کو مضبوط بنانے میں بھارت کی پیش رفت کا جشن مناتے ہیں۔ یہ دن محض یادگار نہیں بلکہ شمولیت کا جشن ہے۔ بھارت نے ہمیشہ یقین رکھا ہے کہ ‘‘تعلیم سب کا حق ہے’’۔ خاموشی میں کی جانے والی مراقبہ سے لے کر نمسکار میں جوڑی ہوئی ہتھیلیوں تک، اور ہمارے رقص اور مندروں میں خوبصورت مدروں سے، ہماری تہذیب نے ہمیشہ الفاظ سے آگے بات کی ہے۔ اسی فخر کی روایت میں، بھارتی اشارتی زبان آج بلند مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کا حوالہ دیا، جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک بچہ اپنی سب سے فطری زبان  اوراپنی مادری زبان میں سب سے بہتر سیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بچے بہرے ہیں یا کم سنتے ہیں، ان کے لیے وہ زبان  آئی ایس ایل ہے۔ آئی ایس ایل کو تسلیم کرنے سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ کلاس روم میں کوئی بھی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔ یہ ہمارے معزز وزیرِاعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو بھی ظاہر کرتا ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ سمردھ بھارت 2047 کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس، سب کا پریاس بھارتی اشارتی زبان کو بھارت کی زبانوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرنے سے عملی شکل اختیار کرتی ہے۔ پچھلے چند سالوں میں یہ خواب مسلسل حقیقت بنتا رہا ہے۔

آئی ایس ایل کی ترقی پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے دسمبر 2024 میں شروع کیے گئے پی ایم ای-وِدیا آئی ایس ایل چینل 31 کے تبدیلی لانے والے کردار کو اجاگر کیا۔ شروع میں اس کے صرف چند سو سبسکرائبرز تھے، لیکن اب اس کے تقریباً 10,000 سبسکرائبرز اور 85,000 ناظرین ہیں۔ روزانہ چھ گھنٹے کی نشریات کے ساتھ، یہ پورے ملک کے بچوں تک این سی ای آر ٹی کے نصاب کو آئی ایس ایل میں پہنچاتا ہے۔ کلاس 1 سے 5 تک کی این سی ای آر ٹی کی کتابیں، آسان رسائی کے لیے کیو آر کوڈ کے ساتھ، پہلے ہی دکشا (ڈی آئی کے ایس ایچ اے )پر بھارتی اشارتی زبان میں ویڈیو فارمیٹ میں دستیاب ہیں، اور کلاس 1 سے  ویں 12 تک کے لیے اس پر کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ، بھارتی اشارتی زبان کے لغت کا دائرہ 10 ہزار سے زائد الفاظ تک پہنچ گیا ہے۔ اس ڈیجیٹل مجموعے میں اب سینکڑوں تعلیمی ویڈیوز، فنگر اسپیلنگ وسائل، اور تاریخ، جغرافیہ، معاشیات اور سماجیات جیسے مضامین کو کور کرنے والی 2,200 سے زائد اصطلاحاتی ویڈیوز موجود ہیں۔ بھارتی اشارتی زبان کا لغت اب ایک مضمون کے طور پر بھی ترقی کر چکا ہے، جس میں سیکھنے میں مدد کے لیے ایک ہزار سے زائد ہدایتاتی ویڈیوز دستیاب ہیں۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں ہیں بلکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت بھر کے طلباء کو اپنی زبان میں نصاب تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، اساتذہ کو ہر طالب علم سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے، اور خاندانوں کو اپنی سمجھ کی زبان میں ایک ساتھ سیکھنے کا موقع فراہم ہو رہا ہے۔

ان کوششوں کی تکمیل کے طور پر پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی ایپ ہے، جو اسکولوں میں معذوری کی جانچ کے ذریعے ابتدائی تشخیص کو ممکن بناتی ہے تاکہ بچوں کو بروقت مدد اور ذاتی تعلیمی راہنمائی فراہم کی جا سکے۔ اب تک، پی آر اے ایس ایچ اے ایس ٹی کے ذریعے پہلے درجے پر 92 لاکھ طلباء کی جانچ کی جا چکی ہے۔

آؤٹ ریچ اور بروقت تشخیص کے علاوہ، معاشرے میں آئی ایس ایل کے حوالے سے آگاہی اور صلاحیت سازی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ فروری میں منعقد ہونے والے بیسک انڈین سائن لینگویج کورس میں 21,000 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ جون میں بہرے و نابینا بچوں کے لیے پروگرام اور اس ستمبر میں پانچ روزہ انڈین سائن لینگویج سیلیبریشن(پانچ روزہ ہندوستانی اشاروں کی زبان کا جشن) جیسی خصوصی پہلیں اساتذہ اور طلباء کو آئی ایس ایل کے عملی استعمال کے طریقے فراہم کرتی ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کوششیں اور سپریم کورٹ میں بھارت کی پہلی بہری وکیل سارہ سنی اور بہری ٹیبل ٹینس میں سات بین الاقوامی طلائی تمغے جیتنے والے جی سُریش جیسے مثالی افراد سے ملنے والی تحریک اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ جب نظام ہنر کی حمایت کرتا ہے تو بہتری پروان چڑھتی ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر، وزیر موصوف نے کہا کہ مستقبل کے لیے تیار بھارت کو اپنی بنیاد میں شمولیتی ہونا چاہیے۔ جیسا کہ وزیرِاعظم مودی جی نے کہا ہےکہ مستقبل کے لیے تیار بھارت کو 2047 تک شمولیت کو اپنانا ہوگا۔ بھارتی اشارتی زبان ہر اسکول، ہر یونیورسٹی اور ہر کام کی جگہ پر موجود ہونی چاہیے ۔ ایک ثقافتی خزانے اور خوشحال بھارت کی ہماری سفر کو مضبوط بنانے والے ذریعہ کے طور پریہ عالمی اشارتی زبان یوم صرف ایک زبان کو تسلیم کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ذمہ داری کو پورا کرنے کے بارے میں بھی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بچہ کلاس سے باہر نہ رہ جائے، کوئی بھی نوجوان معاشرے سے الگ تھلگ محسوس نہ کرے، اور ہر طالب علم اعتماد کے ساتھ وکست بھارت 2047 کے سفر میں حصہ ڈالے۔

معزز وزیر تعلیم کا خطاب پی ایم ای-وِدیا آئی ایس ایل چینل 31 کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ عالمی اشارتی زبان یوم کے موقع پر، وزارت تعلیم معاشرے کو زیادہ شمولیتی بنانے کے اپنے عزم اور مسلسل کوششوں کا اعادہ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک قدم کے طور پر، آئی ایس ایل میں نئی تیار شدہ مواد جس میں 469 تعلیمی اصطلاحات، بھارت کے 132 اضلاع کے اشارتی نام، ہندی، آسامیز، گجراتی اور ملیالم میں فنگر اسپیلنگ، نیشنل بک ٹرسٹ کی 18 کہانیاں، اور اقتصادیات، جغرافیہ، تاریخ اور سماجیات سے متعلق 2,256 اصطلاحاتی الفاظ شامل ہیں ۔ پی ایم ای-وِدیا چینل نمبر 31 (https://www.youtube.com/live/47kdEZYsMgc?si=NsqbB4TADdPgLYu) پر دستیاب ہوں گے۔ اس طرح، یہ چینل تمام طلباء کے لیے زیادہ جامع، پرکشش اور متعلقہ بن جائے گا۔

*******

ش ح۔ ش آ ۔ م ش

U. No-1073


(Release ID: 2188702) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी