خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان: کبیر دھام میں کثیر الجہتی صحت اور غذائیت پروگرام کا انعقاد

Posted On: 20 SEP 2025 7:46PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام کے انڈوری میں پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ہفتہ کے روز’’سوستھ ناری، سشکت پریوارابھیان‘‘ کے تحت ایک کثیر الجہتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ مہمانِ خصوصی رکن اسمبلی محترمہ بھاوانا بوہرا نے موجود خواتین سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دیں گی کا اجتماعی عہد لیا اور ساتھ ہی نہوں نے ات پر زور دیا کہ خواتین کی صحت اور غذائیت مضبوط خاندان کی بنیاد ہیں۔

1070-1.jpeg

پروگرام کے حصے کے طور پر، ‘نکشے میتر’ اقدام کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو غذائی کٹس فراہم کی گئیں تاکہ علاج کے دوران مناسب غذائیت کویقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، مقامی رہائشیوں کو آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے اور بزرگ شہریوں کو وے وندنا کارڈز دیے گئے تاکہ کمیونٹی میں صحت کی حفاظت کو بڑھایا جا سکے۔

1070-2.jpeg

سماجی خدمت کو فروغ دینے کے لیے ایک خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا ، جس میں نوجوان شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور زندگی بچانے کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

اسی سلسلے میں، خواتین و بچوں کی ترقی کے محکمہ نے گود بھرائی اور انناپراشن کی تقریبات منعقد کیں، جو ماں اور بچے کی صحت پر مرکوز تھیں اور جن میں بڑی تعداد میں ماؤں نے حصہ لیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی محترمہ بھاوانا بوہرا نے کہاکہ ایک صحت مند عورت مضبوط معاشرے اور پائیدار قوم کی بنیاد ہے۔ حکومت کی اسکیمیں صرف تبھی مؤثر ہوں گی جب ہر عورت اپنی صحت کے بارے میں آگاہ ہو۔یہ کثیر الجہتی پہل، جو خواتین کی صحت، غذائیت اور سماجی خدمت کو یکجا کرتی ہے، ضلع میں مضبوط خاندانوں کی تخلیق کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔

***

ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن

U-No.1070


(Release ID: 2188653) Visitor Counter : 8