وزارات ثقافت
ہندوستان اور سعودی عرب نے ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے
ریاض میں ثقافت کے وزراء کے درمیان دوطرفہ میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
09 NOV 2025 9:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجندر سنگھ شیخاوت اور سعودی عرب کے وزیر ثقافت عزت مآب جناب پرنس بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے 09 نومبر 2025 کو ریاض میں ثقافتی تعاون پر دوطرفہ مفاہمت نا مے پر دستخط کیے۔
یہ ایم او یو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد فنون، ثقافتی ورثہ، موسیقی اور ادب سمیت وسیع ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے، اصول و ضوابط اور پالیسی کے تجربات کو مشتر ک کرنے اور تہواروں و تقریبات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس ایم او یومیں ثقافتی اداروں کے درمیان رابطے کو بھی فروغ دیا گیا ہے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق علم اور عملی تجربات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
دستخط کی تقریب سے قبل ہونے والی دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے مختلف شعبوں میں ثقافتی تعاون کو آگے بڑھانے اور ثقافتی میدان میں مشترکہ تعاون کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات، طویل المدتی ثقافتی اور عوامی رابطوں کو تسلیم کرتے ہوئے وزراء نے اتفاق کیا کہ ثقافتی تعاون پر ایم او اےکے دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات کو مضبوط رفتار فراہم کریں گے۔
دونوں وزراء ثقافت،ہند-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل(ایس پی سی) کے تحت سیاحت اور ثقافتی تعاون کی نئے قائم شدہ وزارتی کمیٹی کے جوائنٹ چیئر مین بھی ہیں، جس کا اعلان اپریل 2025 میں ہندوستان کے عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے سعودی عرب کے جدہ کے سرکاری دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ سیاحت اور ثقافتی تعاون پر وزارتی کمیٹی کے قیام کے بعد دونوں وزراء کی پہلی دوطرفہ ملاقات ہے۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن
U-No.1068
(Release ID: 2188630)
Visitor Counter : 8