وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہنوئی میں 15واں بھارت – ویتنام دفاعی پالیسی مکالمہ منعقد کیا گیا


باہمی آبدوز تلاش  اور بچاؤ کے لیے حمایت اور تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے؛ دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے منظوری نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 10 NOV 2025 7:19PM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور نیشنل ڈفینس کے نائب وزیر لیفٹیننٹ جنرل ہوان ژوان چیئن کی مشترکہ صدارت میں، 10 نومبر 2025 کو ہنوئی میں 15ویں بھارت – ویتنام دفاعی پالیسی مکالمے (ڈی پی ڈی) کا اہتمام کیا گیا۔ طرفین نے ہائیڈروگرافی کو آپریشن، صلاحیت سازی اور تربیت، اقوام متحدہ کے قیام امن سے متعلق آپریشنوں، افزوں بندرگاہوں اور جہازوں کے دوروں، اور مخصوص شعبوں یعنی اے آئی اور شپ یارڈ کی جدید کاری، وغیرہ میں تعاون جیسے شعبوں میں ہوئی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YK8Z.jpg

طرفین نے سائبر سلامتی، ریئل ٹائم میں اطلاعات کا تبادلہ، ملٹری ادویات اور ماہرین کا تبادلہ، وغیرہ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور توسیع دینے  کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر نظریات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر، باہمی آبدوز تلاش اور بچاؤ   میں حمایت اور تعاون کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط بھی کیے گئے ، تاکہ آبدوز کی تلاش اور بچاؤ کے آپریشنوں میں حمایت اور تعاون کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیا جا سکے ۔

A person shaking hands with a person in uniformDescription automatically generated

طرفین نے تحقیق، مشترکہ کاروبار، دفاعی پیداوار کےلیے آلات اور ساز و سامان کی خریداری کے ساتھ ساتھ ماہرین اور ڈیزائن کے تبادلے، اور آلات کے پروڈکشن میں تکنالوجی کی منتقلی، اعلیٰ تکنالوجی اور بنیادی تکنالوجی کے شعبوں ، اور مشترکہ تعان کو فروغ دینے کے لیے دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط کرنے کی غرض سے منظوری نامے پر دستخط کیے ۔

A person shaking hands with another person in a suitDescription automatically generated

بھارت کے دفاعی پروڈکشن کے محکمے اور ویتنام کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ڈفینس انڈسٹری کے مابین دفاعی صنعتی تعاون کے لیے جاری نفاذکاری بندوبست کے تحت طرفین نے دسمبر 2025 میں ایک میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

بعد ازاں، دفاع کے سکریٹری نے نیشنل ڈفینس آف ویتنام کے وزیر جنرل پھام وین گیانگ کو فون کیا  اور انہیں 15ویں ڈی پی ڈی کے دوران لیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا۔ 16ویں ڈی پی ڈی کا اہتمام 2026میں بھارت میں کیا جائے گا۔

ڈی پی ڈی بھارت – ویتنام دفاعی شراکت داری کا جائزہ لینے اور رہنمائی کے لیے، اور بھارت – ویتنام مشترکہ وژن اسٹیٹمنٹ 2030 میں شامل پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم میکنزم کے طور پر کام کرتا ہے۔ باہمی دفاعی تعاون بھارت – ویتنام جامع کلیدی شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔

ویتنام کو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور یہ بھارت کے انڈو-پیسفک وژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ دفاعی سکریٹری کے دورۂ ویتنام نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1053


(Release ID: 2188539) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी