وزارت دفاع
مضبوط تر باہمی بحری تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے آئی این ایس ساوتری کی موزمبیق آمد
Posted On:
10 NOV 2025 7:00PM by PIB Delhi
بحر ہند خطے (آئی او آر) میں اپنی جاری تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کا سمندری گشتی بحری جہاز (او پی وی) آئی این ایس ساوتری موزمبیق کی بیرا بندرگاہ پہنچا۔ موزمبیق بحریہ کے عملے نے بحری جہاز کا گرمجوشانہ طریقے سے رسمی استقبال کیا، جس سے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تاریخی تعلقات اور مضبوط بحری تعاون کا اظہار ہوتا ہے۔
دورے کے دوران، دونوں ممالک کی بحریہ جامع مشترکہ تربیتی اور پیشہ وارانہ بات چیت میں شامل ہوں گی ، یہ بات چیت مستقبل میں مشترکہ تعیناتیوں کے لیے باہمی تعاون اور باہم اثر پذیری پر مرتکز ہوگی۔ تربیتی اجلاسات میں جہازرانی کے پہلوؤں اور اثر انگیز ای ای زیڈ نگرانی پر پیشہ وارانہ تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ وی بی ایس ایس مشقوں ، نقصان پر قابو اور فائر فائٹنگ کی مشقوں پر عملی تجربات بھی شامل ہوں گے۔
جہاز کی کمیونٹی رابطہ کاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس جہاز پر وزیٹرس کا خیرمقدم کرے گا، اور آپریشنل صلاحیتوں اور بھارتی بحریہ کی مالامال بحری روایات کی نمائش کے لیے ایک موقع فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں، دوستی کے رشتوں اور جذبہ خیرسگالی کو مضبوط بنانے کی غرض سے مقامی برادری کے لیے ایک طبی کیمپ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
جہاز کے دورے کا اختتام مشترکہ یوگا اجلاسات اور دوستانہ فٹسال کھیل کے مقابلوں کے ساتھ ہوگا، جس سے دونوں ممالک کی بحریہ کے عملے کے درمیان دوستی اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ بندرگاہ کا یہ دورہ آئی او آر میں ایک قابل بھروسہ اور ترجیحی سلامتی شراکت دار کے طو رپر بھارتی بحریہ کی عہدبستگی کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے۔


**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1052
(Release ID: 2188509)
Visitor Counter : 5