خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
Posted On:
10 NOV 2025 5:16PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ( ڈبلیو سی ڈی ) نے زیر التواء معاملات کے نمٹانے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2025 ء تک چلائی گئی خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ اس خصوصی مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کو ہموار بنانا، وزارت اور اس کے تمام خود مختار اداروں میں زیر التواء معاملات کا ازالہ کرنا ہے۔
صفائی ستھرائی مہم کے مقامات، خالی جگہوں کے بندوبست کے لیے منصوبہ بندی اور دفاتر کی خوبصورتی، اسکریپ اور بغیر استعمال والے ساز و سامان کی شناخت اور جی ایف آر کے مطابق ان کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ کار، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے زیر التواء حوالہ جات (کابینہ کے نوٹس)، پی ایم او، پارلیمانی یقین دہانیوں کے لیے مہینوں سے زیرِ التواء عوامی درخواستیں ( سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات)، ریکارڈ مینجمنٹ جیسے اہداف کی نشاندہی کی گئی اور اس کے تحت فائلوں کا جائزہ/ریکارڈنگ اور فائلوں کو ختم کرنا/ای فائلوں کو بند کرنا مہم کے تیاری کے مرحلے اور پورٹل پر اپ لوڈ کردہ متعلقہ ڈاٹا مکمل کر لیا گیا ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے تیاری کے مرحلے کا جائزہ لیا اور ان کی رہنمائی میں اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی گئیں۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے جیون وہار اور جیون تارا عمارتوں میں واقع وزارت کے دفتر کے احاطے کا دورہ کیا تاکہ صفائی ستھرائی ، کمیونٹی کی دیکھ بھال اور ادارہ جاتی نگہداشت کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی بنیادی کوششوں کا جائزہ لیا جا سکے اور حفظان صحت کے معیارات اور شہریوں کی مصروفیت کے تئیں وزارت کے افسران/ اہلکاروں کی وابستگی کو تقویت فراہم کی جا سکے ۔ دورے کے دوران، انہوں نے ریکارڈ مینجمنٹ نظام کو مضبوط بنانے، دفتری کام کاج کے موثر نظام کو یقینی بنانے اور سووچھتا اور اچھی حکمرانی کے جذبے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ارکانِ پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی معاملات، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور فائلوں کو بندکرنے / ٹھکانے لگانے جیسے معاملات پر تاخیر میں کمی کرنے کی ہدایات دیں ۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نے جیون وہار اور جیون تارا عمارتوں میں واقع وزارت کے دفتر کے احاطے کا دورہ کرتے ہوئے ، خصوصی مہم 5.0 میں سرگرم طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔
وزارت نے مہم کے نفاذ کے مرحلے (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2025 ء ) کے دوران، شناخت شدہ زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے کے لیے مربوط کوششیں کیں۔ اس مہم کے تحت، وزارت نے ملک بھر میں 195620 صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کو مکمل کئے جانے سمیت اہم سنگ میل حاصل کیے، جس میں آنگن واڑی مراکز، بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے، ون اسٹاپ سینٹرز، سکھی نواس (ورکنگ ویمن ہاسٹل) اور شکتی سدن (سدھار گرہ) شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 260.50 مربع فٹ دفتر کی جگہ کو خالی کیا گیا ۔ مزید یہ کہ اسکریپ میٹریل اور ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے 1429703 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
وزارت نے ریکارڈ مینجمنٹ کے معاملے میں،ریکارڈ مینجمنٹ کے پروویژن کے مطابق 6267 دستاویزی شکل میں فائلوں کا جائزہ لیا اور 1001 ای فائلوں (100 فی صد ) کا جائزہ لیا، جن میں سے 718 فائلوں کو بند کیا گیا ۔ وزارت نے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی بہترین کوششیں کیں، 29 ایم پی حوالہ جات میں سے 29 حوالہ جات اور ریاستی حکومت کے 28 حوالہ جات میں سے 28 حوالہ جات کو نمٹایا گیا ۔ اس کے علاوہ ، وزارت نے مہم کے دوران 1193 عوامی شکایات اور 365 شکایات سے متعلق اپیلوں کو مؤثر طریقے سے حل کیا۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت درج ذیل بہترین عمل کو اپنایا گیا ہے: زندگی گزارنے میں آسانی کے ایک حصے کے طور پر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پی ایم ایم وی وائی کے ممکنہ استفادہ کنندگان کی ‘‘ مقررہ فہرست ’’ بنانے کے لیے پوشن ٹریکر کے ڈیٹا بیس کا استعمال کر رہی ہے۔


خصوصی مہم 5.0 کے تحت، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ڈبلیو سی ڈی اور ڈائریکٹر، ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی نے علاقائی مرکز، ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی، لکھنؤ کا معائنہ کیا اور مہم کی جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے افسران اور عملے نے دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی مہم میں سرگرم طور پر حصہ لیا۔
******
U.No. 1039
(ش ح۔ ش م ۔ ع ا)
(Release ID: 2188448)
Visitor Counter : 7