ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل زولوجیکل پارک نے پہلے ہی دن آٹھ ہزار سے زائد سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دوبارہ دروازے کھول دیے


سیاحوں کی سہولت کے لیے ’’انسٹا ٹکٹ بُکنگ سروس‘‘ کا آغاز

Posted On: 08 NOV 2025 10:06PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک (این زی پی) نئی دہلی آج عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا، جس پر سیاحوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ دوبارہ افتتاح کے پہلے دن کل 8,065 زائرین نے چڑیا گھر کی سیر کی، جن میں 12 اسکولوں کے 954 طلباء بھی شامل تھے۔

اس خصوصی موقع پر نیشنل زولوجیکل پارک نے زائرین کی سہولت کے لیے بالکل نئی ’’انسٹا ٹکٹ بُکنگ سروس‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ سہولت چڑیا گھر کی ویب سائٹ پر دستیاب روایتی آن لائن بُکنگ آپشن کے ساتھ ایک اضافی سہولت کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت زائرین داخلی دروازے پر نصب کیو آر کوڈ اسکین کرکے چند سیکنڈ میں اپنے داخلہ ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ادائیگی کا عمل نہایت تیز اور صارف دوست ہے،  زائرین کسی بھی یو پی آئی ایپلیکیشن (جیسے پے فون، پے ٹی ایم ، ، گوگل پے،بھیم) کے ذریعے یا ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

یہ نظام اس مقصد سے تیار کیا گیا ہے کہ زائرین کے لیے وقت کی بچت، آسان اور بلا رکاوٹ داخلہ ممکن بنایا جا سکے۔ پہلے ہی دن بڑی تعداد میں مہمانوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا اور اس نئی خدمت پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

زائرین کی سہولتوں میں مسلسل بہتری اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات نیشنل زولوجیکل پارک کے اس مقصد کی عکاسی کرتی ہیں کہ زائرین کو قدرت اور جنگلی حیات کے مشاہدے کا ایک محفوظ ماحول میں یادگار تجربہ فراہم کیا جائے۔

چڑیا گھر کے اوقات:

کھلنے کا وقت: صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے

ٹکٹ بُکنگ اور داخلہ: شام 4:30 بجے تک

زائرین کے لیے آخری اخراج: شام 5:30 بجے

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-984


(Release ID: 2187977) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , हिन्दी