سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ سماجی انصاف و  تفویض اختیارات نے خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا

Posted On: 07 NOV 2025 8:07PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی گئی خصوصی مہم 5.0 کا کامیابی سے اختتام کیا ہے، جس میں صفائی ستھرائی ، سرکاری کام کاج میں کارکردگی اور ریکارڈ کے موثر انتظام کے لیے اپنے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اس سال محکمہ نے دفتر کی صفائی ، ڈیجیٹل اصلاحات اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے اپنی کوششوں کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے ۔  خصوصی مہم 5.0 میں تمام فیلڈ دفاتر اور محکمہ سے منسلک تنظیموں کی شرکت میں اضافہ دیکھا گیا ، جس سے عوامی خدمات کی فراہمی اور انتظامی کارکردگی میں بہتری آئی۔  تیاری کے مرحلے میں طے شدہ تمام اہداف جیسے صفائی کے مقامات، عوامی شکایات کا ازالہ ، عوامی شکایات کی اپیل ، پی ایم او/وی آئی پی حوالہ جات، فزیکل فائلوں/ ریکارڈوں کا جائزہ اور نکاسی، ای فائلوں کا جائزہ اور انھیں بند کرنے کا عمل پورا کیا گیا ہے۔  اس محکمے نے تقریبا 4500 مربع میٹر رقبے میں موجود ناقابل استعمال / فرسودہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر اکانوے ہزار روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ ایف ٹی ایریا کو خالی کر دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت (بی ایل ورما)، سکریٹری (ایس جے اینڈ ای) اور سینئر افسران نے مختلف کمروں / مقامات کا معائنہ کیا اور خصوصی مہم 5.0 کے تحت اس محکمے کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔  یہ مہم 31 اکتوبر  2025 کو اختتام پذیر ہوئی۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے لنکس :

https://x.com/MSJEGOI/status/1984226635009479146

https://www.instagram.com/p/DQeQFKyD2LV/?img_index=1

https://www.facebook.com/photo/?fbid=1184432063867692&set=pcb.1184433293867569

https://public.app/video/sp_p36gtrtml0yc8

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 951


(Release ID: 2187601) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी