پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت نے قومی ترانے وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے پر حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یادگاری تقریب کا انعقاد کیا
Posted On:
07 NOV 2025 7:35PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت نے بھارت کے قومی ترانے ”وندے ماترم“ کے 150 برس مکمل ہونے کی یاد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔ یہ تقریب آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شرکت سے منعقدہ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہم آہنگ تھی۔ اس موقع پر پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کے ساتھ سکریٹری ایم او پی آر جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر افسران نے یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ شرکت کنندگان نے وزیر اعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات ملاحظہ کیں اور حب الوطنی کے والہانہ جوش و جذبے کے ساتھ ”وندے ماترم“ کے اجتماعی ملک گیر ترانے میں شامل ہوئے۔
پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے جناب بنکم چندر چٹ اوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی لازوال تخلیق آج بھی مادر وطن سے محبت اور حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ اجتماع سے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بھارت کی عظیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور روایات پر فخر کریں اور ”وکست بھارت“ کے وژن کی تکمیل میں سرگرم کردار ادا کریں۔ جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ ”وندے ماترم“ کی 150ویں سالگرہ آج کے بھارت میں اتحاد، فخر اور خود انحصاری کی بڑھتی ہوئی روح کی عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے ملک بھر کی تمام پنچایتی راج اداروں اور دیہی مقامی اداروں سے ہر گاؤں میں ”وندے ماترم“ کا پیغام پھیلانے کی اپیل کی ہے تاکہ قومی وقار اور ملک کی تعمیر میں اجتماعی شرکت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔


**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 947
(Release ID: 2187566)
Visitor Counter : 3