مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ای سی نے ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور معیاری سرگرمیوں میں مشترکہ مطالعات اور تکنیکی تعاون پر باہمی مدد کے لیے آئی آئی ٹی بمبئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
ایڈوانس 6جی، اے آئی سے چلنے والے نیٹ ورکس اور نیکسٹ جنریشن ٹیلی کام اسٹینڈرڈائزیشن کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ
کور نیٹ ورکس، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز اور ٹیلی کام سگنلنگ پروٹوکولز میں جدت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تعاون
Posted On:
07 NOV 2025 4:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے تکنیکی شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) نے جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور عالمی پیمانے کی معیار سازی کی سرگرمیوں میں مشترکہ مطالعات ، تحقیق اور تکنیکی تعاون پر باہمی مدد کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، بمبئی (آئی آئی ٹی بمبئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔
اس شراکت داری کا مقصد ہندوستان کے لیےمخصوص معیارات اور ٹیسٹ فریم ورک تیار کرنا ، مستقبل کی نیٹ ورک ٹیکنالوجیز جیسے 6 جی ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) این جی این ، وی او آئی پی کو تلاش کرنا اور آئی ٹی یو-ٹی (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین-ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن سیکٹر) اسٹڈی گروپس میں ہندوستان کی شرکت کو بڑھانا ہے ۔

یہ مفاہمت نامہ 7 نومبر 2025 کو جناب امت کمار سری واستو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (موبائل ٹیکنالوجیز)، ٹی جی سی اور پروفیسر سچن پٹوردھن، ڈین( آر اینڈ ڈی) آئی آئی ٹی بی نے دستخط کیے، اس موقع پر جناب سید توسیف عباس، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و ہیڈ(ٹی ای سی)، جناب جیتندر بی چاوان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈبلیو ر ٹی ای سی) ممبئی اور پروفیسر پرسنا ایس چاپورکر، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، آئی ئی ٹی بمبئی بھی موجود تھے۔
یہ شراکت داری ٹی ای سی کے لیے ایک باقاعدہ فریم ورک قائم کرتی ہے تاکہ وہ آئی آئی ٹی بمبئی کے ساتھ مل کر اگلی نسل کی ٹیلیکام ٹیکنالوجیز اور معیاری سازی کی سرگرمیوں پر قریبی تعاون کر سکے۔
تعاون کے اہم شعبے:
- 6جی:6جی کو بنانے اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کا مطالعہ، تحقیق، قبل از معیاری مطالعے اور3جی پی پیی اور دیگر عالمی فورمز میں معیارسازکی سرگرمیوں میں فعال شراکت۔
- کور نیٹ ورک: ٹیلی کوم کور نیٹ ورکس میں مشترکہ مطالعے اور تکنیکی شراکتیں۔
- مصنوعی ذہانت(اے آئی): ٹیلیکوم میں اے آئی کے شعبے میں مشترکہ مطالعے اور تکنیکی شراکتیں، انٹلیجیٹ(بہتر)نیٹ ورکس، خودکار نظام اور پیشن گوئی پر مبنی دیکھ بھال کے لیے اے آئی پر مبنی ٹیلی کام ایپلیکیشنز کی ترقی،اور مستقبل کے6 جی سسٹمز میں آل –نیٹو صلاحیتوں کے حصول کے لیے روڈ میپ۔
- سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز: دیسی، کم لاگت کےسیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز کا ڈیزائن اور ترقی، جس میں ریموٹ سینسنگ اور دیہی رابطہ کاری کی ایپلیکیشنز پر توجہ دی گئی ہو۔
- سگنلنگ ضروریات اور پروٹوکولز: ٹیلی کوم نیٹ ورکس کے سگنلنگ تقاضوں اور پروٹوکولز میں مشترکہ مطالعے اور تکنیکی شراکتیں، بشمول NGN، VoIP، IMT-2020/2030، اور سگنلنگ پر مبنی تیاری کا طریقہ کار۔
اس شراکت داری کا مقصد آئی ٹی یو اور تھری جی پی پی جیسے عالمی معیار ات طے کرنے والے اداروں میں ہندوستان کے تعاون کو مضبوط بنا کر عالمی معیار سازی کے عمل میں ہندوستان کے اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے ۔
یہ تعاون ٹیلی مواصلات کے شعبے میں دیسی تحقیق، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرکےآتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھائے گا — ہندوستان کے لیے مخصوص معیارات، جانچ کے فریم ورک اور گھریلو حل تیار کرے گا جو قومی خود انحصاری کو فروغ دیں، اہم کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو محفوظ بنائیں اور درآمدات پر انحصار کم کریں۔
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی)کے بارے میں:
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز(ڈی او ٹی) حکومتِ ہند کی تکنیکی شاخ ہے۔ٹی ای سی ہندوستان میں ٹی کوم آلات اور نیٹ ورکس کے لیے تکنیکی معیارات، وضاحتیں اور مطابقت کی جانچ کے تقاضے مرتب کرتا ہے، تاکہ انٹرآپریبلٹی، معیار اور عالمی سطح کے بہترین طریقوں کے مطابق ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹی ای سی ہندوستان کی نمائندگی بین الاقوامی فورمز جیسےآئی ٹی یو-ٹی، اور آئی ٹی یو-آر میں کرتا ہے اور عالمی معیاری کاری کی سرگرمیوں کے لیے نیشنل ورکنگ گروپس کو مربوط کرتا ہے۔
آئی آئی ٹی بمبئی کے بارے میں:
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی(آئی آئی ٹی بمبئی)، جسے حکومتِ ہند نے انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس کے طور پر تسلیم کیا ہے، دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور مختلف شعبوں میں جدید تحقیق کے لیے مشہور ہے ، جس میں سائنس، انجینئرنگ، ڈیزائن، مینجمنٹ اور ہیومینٹیز شامل ہیں۔ اس کے پاس این جی این ، ٹیلی کوم کور نیٹ ورکس5جی/6جیٹیکنالوجیز، ٹیلی کوم میں مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز اور براڈکاسٹنگ سمیت ٹیلی کوم نیٹ ورکس کے سگنلنگ تقاضوں اور پروٹوکولز میں کنورجنس کے شعبوں میں مضبوط تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتیں موجود ہیں۔
<>
<><><>
******
( ش ح ۔م ع ن۔ت ع)
U. No. 925
(Release ID: 2187474)
Visitor Counter : 5