زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ڈی اےآر ای-آئی سی اےآر نےصفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی مہم 5.0، ریکارڈ مینجمنٹ اور عوامی خدمات کی فراہمی میں قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ مکمل کی
غیراستعمال شدہ مال کی نیلامی سے 2.45 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی
ریکارڈ مینجمنٹ مہم کے تحت 26,000 فائلوں کاجائزہ لیاگیا، 10,800 سے زائد کو ختم کیا گیا
ڈی اے آر ای/آئی سی اےآر کی خصوصی مہم 5.0 کے تحت صفائی ستھرائی، جوابدہی اور کارکردگی کو مضبوط بنایا گیا
Posted On:
06 NOV 2025 4:13PM by PIB Delhi
محکمہ برائے زرعی تحقیق و تعلیم اور زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل(آئی سی اے آر) نے زیر التواء امور کے حل کے لیے خصوصی مہم 5.0 کامیابی کے ساتھ مکمل کی، جس میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ مینجمنٹ اور شکایات کے ازالے کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
مہم کے دوران آئی سی اے آر کے اداروں، علاقائی اسٹیشنوں اورکے وی اے میں صفائی ستھرائی سے متعلق 8,016 مہم انجام دی گئیں، جبکہ ہدف 8,050 مہم کا تھا۔ اس میں عملے اور مقامی کمیونٹی کی بھرپور شرکت رہی۔ پرانے اور غیر ضروری سامان کو منظم طریقے سے نمٹائے جانے کے ذریعہ مجموعی طور پر 2,35,591 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی، جس سے جگہ کے موثر استعمال اور بہتر ورک پلیس مینجمنٹ کی عکاسی ہوتی ہے۔
غیراستعمال شدہ اور غیر ضروری سامان کی فروخت سے کونسل نے 2.45 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی، جو اس کے پائیداری اور مالی شفافیت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ریکارڈ مینجمنٹ کے شعبے میں 26,000 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 25,591 فائلوں کو ختم کرنےکے لیے نشان زد کیا گیا اور 10,815 فائلیں کامیابی کے ساتھ نمٹائی گئیں۔ علاوہ ازیں، 15,125 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 4,254 فائلیں بند کی گئیں، جس سے ڈیجیٹل کارکردگی اور انتظامی عمل میں بہتری آئی۔
ڈی اے آر ای/آئی سی اےآر نے عوامی اور پارلیمانی زیر التواء امور کے بروقت جواب اور حل کو بھی یقینی بنایا۔ 63 عوامی شکایات میں سے 59 کو حل کیا گیا؛ تمام 3 پارلیمانی یقین دہانیوں اور 3 ریاستی حکومت کے حوالہ جات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔ محکمہ نے پارلیمنٹ کے ارکان کے 8 حوالہ جات اور تمام 9 عوامی شکایات کے اپیلوں کو بھی نمٹایا۔
خصوصی مہم 5.0 نے ڈی اے آر ای/آئی سی اےآر کے ادارہ جاتی کلچر کو صفائی ستھرائی، جوابدہی اور ریکارڈ کے مؤثر انتظام کے حوالے سے مزید مضبوط کیا، جس سے تحقیق سے متعلق انتظامیہ کے نظام کو زیادہ جوابدہ اور مؤثر بنانے میں مدد ملی۔
****
UR-859
(ش ح۔ا ع خ۔ ف ر )
(Release ID: 2187007)
Visitor Counter : 6