عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
زیر التواء معاملات کے حل کے لیےچلائی گئی خصوصی مہم 5.0 کا اختتام
Posted On:
04 NOV 2025 10:10PM by PIB Delhi
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت پنشن اور پنشن یافتگان کے فلاح و بہبود کے محکمے(ڈی او پی پی ڈبلیو) نے زیر التواء معاملات(ایس سی ڈی پی ایم) کے نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جس میں صفائی، زیر التواء معاملات میں کمی اور قواعد و ضوابط کو آسان بنانے سے نمایاں نتائج حاصل ہوئے، تاکہ پنشن حاصل کرنے والے افراد کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔

اس مہم کے تحت وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جیتندر سنگھ، سیکریٹری (پنشن) جناب وی سری نواس اور پنشن محکمہ کے ساتھ ساتھ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات محکمہ کے سینئر افسران نے یکم اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے نہرو پارک میں ’ایک پیرماں کے نام’ پہل کے تحت درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام ’’سوچتھا ہی سیوا” پہل کے تحت ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے محکمے( ڈی او پی پی ڈبلیو) نے لوک نائک بھون میں دفتر کے احاطے، پارکنگ ایریا اور راستوں کی گہری صفائی کے لیے رضاکارانہ سرگرمیاں بھی منعقد کیں، جس کے تحت کام کی جگہ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا گیا۔

مہم کے دوران جناب وی سری نواس، سکریٹری (پنشن) نے دفتر کے احاطے کا معائنہ کیا اور 7 اکتوبر 2025 کو پرانے ریکارڈز کی شریڈنگ میں حصہ لیا جو ختم کیے جانے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔محکمہ نے ملک بھر میں 59 منتخب مقامات پر صفائی کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کیا، جس کا مقصد بہتر حفظان صحت اور عوامی خدمت کی فراہمی تھا۔
اہم حصولیابیاں:
- پرانے ریکارڈز چھنٹائی: کل 2,409 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 261 فائلیں ختم کی گئیں۔ اس کے علاوہ، 5,300 ای-فائلز کا جائزہ لیا گیا اور 34 فائلیں ای-ویسٹ کمپلائنس کے تحت بند کی گئیں، جس سے کارآمد جگہ اور ریکارڈ کے انتظام میں مدد ملی۔
- قواعد و ضوابط میں آسانی: ڈی او پی پی ڈبلیو نے پنشن سے متعلقہ کارروائیوں کو آسان بنانے کے لیے 46 آفس میمورنڈمز جاری کیے، تاکہ پنشن یافتگان کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔

شکایات کاازالہ: محکمہ نے مجموعی طور پر 8,281 شکایات کا ازالہ کیا ، جو 7,500 کے ہدف کا 110.4؍فیصد بنتا ہے (اپیلوں سمیت)۔ ایس سی ڈی پی ایمپورٹل کے ذریعے بروقت نگرانی نے فوری حل کو یقینی بنایا، جو پنشن یافتگان کی بہبود کے لیے ڈپارٹمنٹ کی مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس مہم نے عوام پر مرکوز حکمرانی اور ڈیجیٹل طو رپربااختیار بنانے کے حکومت کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے خدمات کی فراہمی میں شفافیت ، صفائی اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو کے عزم کی تصدیق کی ۔
***
( ش ح ۔م ع ن۔ع ن)
U. No. 842
(Release ID: 2186871)
Visitor Counter : 4