وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت سوچھتا کے عزم کو تقویت دی


چودہ لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 6.8 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی

Posted On: 31 OCT 2025 7:30PM by PIB Delhi

 وزارت تعلیم نے مشن موڈ میں خصوصی مہم 5.0 کو تقویت دی ہے، جو صفائی اور کارکردگی مہم کا مسلسل پانچواں سال ہے جس کا مقصد سوچھتا کو فروغ دینا اور اس کے دفاتر اور اداروں میں زیر التواء معاملات کو کم کرنا ہے۔ یہ مہم، جس کا آغاز 2 اکتوبر 2025 کو ہوا تھا، جس کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سرکاری کام کاج میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے وژن سے آہنگ صفائی، جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال، اور زیر التواء معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔

میڈیا سے گفت و شنید کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری (ہائر ایجوکیشن) اور خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل آفیسر، محترمہ رینا سونووال کولی نے مہم کے تحت وزارت کی اہم کام یابیوں کو اجاگر کیا، جس میں 14 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرنا اور اسکریپ کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے 6.8 کروڑ روپے کی کمائی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہم نے رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے اور دفاتر میں صفائی کے اعلیٰ معیارات کو مسلسل برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مزید زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے آہنگ، اس اقدام سے وزارت کے تحت تمام اداروں اور خود مختار اداروں کے کام کاج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت محکمہ اعلیٰ تعلیم کی اہم کام یابیاں:

  • صفائی مہم: اداروں اور یونیورسٹیوں کی طرف سے 893 مہمات چلائی گئیں۔
  • خالی جگہ: 14,19,245 مربع فٹ آفس کی جگہ کو دوبارہ حاصل کیا گیا۔
  • آمدنی کی پیداوار: اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 6.18 کروڑ روپے کمائے گئے، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔

فائلوں کا جائزہ:

  • فزیکل: 86.68٪ (2,07,574 میں سے 1,79,926) فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔
  • الیکٹرانک: 85.34٪ (71،544 میں سے 61،059) ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔
  • ڈیجیٹائزیشن: 3,312 سے زیادہ فائلوں کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔
  • گاڑیوں کی نیلامی: 11 پرانی گاڑیاں (9 فور وہیلر، 2 ٹو وہیلر) نیلام کی جا رہی ہیں جن سے اضافی آمدنی ہوگی۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے اب تک 6.18 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جو پچھلے سال کی مہم سے زیادہ ہے۔
  • مختلف حوالہ جات کے زیر التواء معاملات کو کم کر دیا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 796


(Release ID: 2186550) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी