وزارت خزانہ
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) نے قرض وصولی اپیلیٹ ٹربیونل (ڈی آر اے ٹی) کے رجسٹراروں، قرضوں کی وصولی کے ٹربیونلز (ڈی آر ٹی) اور ڈی آر ٹی کے اسسٹنٹ رجسٹراروں کے لیے رہائشی تربیتی پروگرام کا انعقادکیا
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 9:38PM by PIB Delhi
نیشنل لا یونیورسٹی (این ایل یو)، دہلی میں محکمہ مالیاتی خدمات کی طرف سے چار روزہ رہائشی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام سے رجسٹرار آف ڈیبٹس ریکوری اپیلیٹ ٹربیونلز (ڈی آر اے ٹیز) / ڈیبٹس ریکوری ٹربیونلز (ڈی آر ٹی) اور ڈی آر ٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرارز نے استفادہ کیا ۔

ٹریننگ 28 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2025 کے دوران این ایل یو، سیکٹر-14، دوارکا میں رکھی گئی ۔ اس کا انعقاد شرکا کو رجسٹری کے کام کاج کے ضروری پہلوؤں اور ڈی آر اے ٹیز/ڈی آر ٹی سے متعلق انتظامی مسائل سے روشناس کرانے کے لیے کیا گیا ۔
اس تربیتی پروگرام کے دوران، مختلف موضوعات بشمول بنیادی قوانین کا جائزہ یعنی قرضوں کی وصولی اور دیوالیہ پن ایکٹ، 1993، ایس اے آر ایف اے ای ایس آئی ایکٹ، 2002، بھارت میں دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کے نظام کا تعارف، سروس رولز کا احاطہ کیا گیا۔ مزید برآں، اس میں نوٹنگ اور ڈرافٹنگ تکنیکیں، تنخواہ طے کرنے کے قواعد، محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی اور سنیارٹی رولز بھی شامل تھے۔ ریکارڈ مینجمنٹ، سی سی ایس کنڈکٹ رولز اور تادیبی کارروائیاں، جی ایف آر اور پروکیورمنٹ، آر ٹی آئی، معزز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار، ای-ڈی آر ٹی پروجیکٹ اور جانچ پڑتال کا عمل تربیت کے دوران نامور ریسورس پرسن کے ذریعے شامل دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔

شرکا نے تربیت کے دوران شامل موضوعات کے تنوع پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لیے ڈی ایف ایس اور این ایل یو کی ستائش کی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 797
(रिलीज़ आईडी: 2186549)
आगंतुक पटल : 25