مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ فریم ورک کے آفیشل لوگو کے ڈیزائن کے مقابلے کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 NOV 2025 7:08PM by PIB Delhi

 ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 16 اکتوبر 2025 کو بھارت کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ فریم ورک کے لیے آفیشل لوگو کے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔ مقابلوں کی تفصیلات ٹرائی کی ویب سائٹ لنک  https://www.trai.gov.in/dcra-portal  پر دستیاب ہیں۔ لوگو کمپٹیشن کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 05 نومبر 2025 مقرر کی گئی تھی۔

مقابلے کے لیے اندراجات جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے شرکا کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخوں میں 10 دن یعنی 15 نومبر 2025 تک کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لوگو کمپٹیشن کے ڈیزائن کے لیے اندراجات ای میل آئی ڈی digital-rating@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت یا مزید معلومات کے لیے، متعلقہ افراد جناب تیج پال سنگھ، مشیر (QoS-I)، TRAI )سے +91-11-20907759 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 789


(ریلیز آئی ڈی: 2186435) وزیٹر کاؤنٹر : 31
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil