وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس ٹی آئی سی2025 میں ‘الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ‘ پر ڈی آر ڈی اوکی رہنمائی میں موضوعاتی سیشن کا اہتمام

Posted On: 04 NOV 2025 4:00PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اور انوویشن کنکلیو (ای ایس ٹی آئی سی)2025میں شرکت کر رہی ہے جو کہ 03سے05 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس  کنکلیوکی  تھیم’وکِسِت بھارت 2047 – پائنیرنگ، سسٹین ایبل ایڈویشن، ٹیچنگ پاور‘ ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 03 نومبر 2025 کواس کا افتتاح کیا۔ اس کا اہتمام حکومت کی 13 وزارتوں اور محکموں نے مشترکہ طور پر حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کی رہنمائی میں کیا گیاہے۔

افتتاحی سیشن میں، وزیر اعظم نے نجی شعبے سے چلنے والی تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کا ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن اسکیم فنڈ شروع کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس کانکلیو میں معروف سائنسدانوں کی گفتگو، پینل ڈسکشنز، پریزنٹیشنز اور ٹیکنالوجی کی نمائشیں شامل ہیں، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے محققین، صنعت اور نوجوان اختراع کاروں کے درمیان تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ کلیدی منتظمین میں سے ایک کے طور پر،ڈی آر ڈی او ‘الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ' کے موضوعی سیشن کی قیادت کر رہا ہے۔ سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت 05 نومبر 2025 کو الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پر ایک تکنیکی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سیمی کنڈکٹرز جدید ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، صحت کی دیکھ بھال، مواصلات، نقل و حمل، دفاع، اور خلا میں اہم نظام کو طاقت دیتے ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی میں 4 انچ کے سیلیکون کاربائیڈ ویفرز تیار کرنے اورواٹ 150 تک گیلیم نائٹرائڈ ہائی الیکٹران موبلٹی ٹرانزسٹر بنانے کے مقامی طریقے تیار کرکے اہم پیش رفت کی ہے۔

مختلف پینل مباحثوں میں ڈی آر ڈی او کے دیگر عہدیداروں میں ممتاز سائنسدان اور ڈائرکٹر جنرل، مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز، کمپیوٹیشنل سسٹمز اور سائبر سسٹمز محترمہ سوما ورگیس، ڈائرکٹر، ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری، حیدرآباد ڈاکٹر راملنگم بالاموری کرشنن اور سالڈ اسٹیٹ فزکس سومجن، دہلی کے سائنسدان-جی شامل ہیں۔

ای ایس ٹی آئی سی 2025 میں نوبل انعام یافتہ، نامور سائنسدانوں، اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ اکیڈمیا، تحقیقی اداروں، صنعت اور حکومت کے 3,000 سے زائدافراد شرکت کر رہے ہیں۔اس میں 11 کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےخطابات کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، بائیو مینوفیکچرنگ، نیلگوں معیشت، ڈیجیٹل کمیونیکیشنز، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، توانائی، ماحولیات اور ٹیکنالوجی، طبی سائنس اور ٹیکنالوجی، کوانٹم سائنس اورٹکنالوجی اور خلائی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔اش ق)

U. No. 760


(Release ID: 2186320) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी