سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) نے اپنے ڈویژنوں ، سائنسی اکائیوں اور خود مختار اداروں کے پرجوش اور خصوصی تعاون سے 2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقدہ خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے
Posted On:
04 NOV 2025 3:40PM by PIB Delhi
مہم کا تیاری سے متعلق مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2025 تک منعقد ہوا، جبکہ مرکزی مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہا۔ دفاتر کی مجموعی صفائی (سووچھتا)، جگہ کے مؤثر استعمال اور زیر التواء معاملات کے بہترین نپٹارے کے علاوہ، اسپیشل کیمپین 5.0 کا مرکزی محور سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) کے ازالے پر تھا، تاکہ ای ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
محکمے نے صفائی، شکایات کے ازالے، ریکارڈ کے نظم و نسق اور فاضل سامان کے نپٹارے کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
زمرہ
|
اہداف
|
کارنامہ
|
کامیابی فیصد
|
|
(i)
|
صفائی مہم سائٹس
|
113
|
ڈی بی ٹی اور اس کی فیلڈ فارمیشنز میں113 میں صفائی مہم کا احاطہ کیا گیا۔
|
فیصد100
|
|
(ii)
|
عوامی شکایات اور اپیلیں
|
17 پی جی + 1 اپیلیں
|
12 زیر التواء پی جیز اور 1 اپیل نمٹا دی گئی
|
72%
|
|
(iii)
|
ریکارڈ مینجمنٹ (فائلیں)
|
28710فزیکل فائلز
20133 ای فائلیں
10974 فائلوں کو ختم کر دیا گیا
|
25,614 فزیکل فائلوں اور 20133 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 9069 فزیکل فائلیں ختم ہوگئیں اور 6,018 ای فائلیں بند ہوگئیں
|
89% - فزیکل فائلز
فیصد100 - ای فائلز
فیصد83 - ختم
|
|
(iv)
|
خالی جگہ (مربع فٹ میں)
|
77,378 مربع فٹ
|
77,378 مربع فٹ دفتر کی جگہ کو منظم صفائی اور ریکارڈ کے انتظام کے اقدامات کے ذریعے خالی کر دیا گیا ہے۔
|
فیصد100
|
|
(v)
|
کمائی ہوئی آمدنی (ای ویسٹ اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے)
|
31,28,344/-
|
ای ویسٹ، اسکریپ اور ناقابل استعمال اشیاء کو ٹھکانے لگانے سے 31,28,344/- روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
|
فیصد100
|
مہم کے دوران وزارت نے خصوصی سرگرمیاں بھی منعقد کیں، جن میں ویسٹ ٹو آرٹ مقابلے، ڈرائنگ اور پوسٹر سازی کے مقابلے، شرمدان، سووچھتا کا حلف اور کچرے کی علیحدگی سے متعلق آگاہی مہمات شامل تھیں۔ یہ سرگرمیاں ڈی بی ٹی سیکریٹریٹ، خودمختار اداروں اور پبلک سیکٹر اداروں (پی ایس یوز ) میں منعقد کی گئیں۔
مہم کے دوران انجام دی گئی اہم سرگرمیوں اور بہترین عملی اقدامات کی جھلکیاں درج ذیل ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مہم کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری و نوڈل آفیسر کی جانب سے لیا گیا۔ نوڈل آفیسر یعنی جوائنٹ سیکریٹری (ایڈمن)، محکمہ بایوٹیکنالوجی(ڈی بی ٹی) نے 29 اکتوبر 2025 کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(آئی آئی پی اے) میں منعقدہ پینل ڈسکشن میں بھی شرکت کی، جو اسپیشل کیمپین 5.0 کے مؤثر نفاذ کے لیے میڈیا پلان کا حصہ تھا۔
تمام سرگرمیوں کو مہم کے دوران وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (ایکس، فیس بک، انسٹاگرام) کے ذریعے آن لائن شائع کیا گیا تاکہ اسپیشل کیمپین 5.0 میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ نے تیاری کےمرحلے کے دوران مقرر کردہ اہداف کے حصول اور بائیوٹیکنالوجی سے وابستہ تمام دفاتر میں سووچھتا کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مخلصانہ اور بھرپور کوششیں کیں۔
****
( ش ح۔م م ۔ ا ک م)
U.No. 756
(Release ID: 2186317)
Visitor Counter : 6