وزارت دفاع
وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ، اے وی ایس ایم، این ایم نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ- ان- چیف، سدرن نیول کمانڈ کا چارج سنبھال لیا
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 5:36PM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ، اے وی ایس ایم، این ایم نے 31 اکتوبر 2025 کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ- ان - چیف، سدرن نیول کمانڈ کے طور پر چارج سنبھالا۔ وہ وائس ایڈمرل وی سری نواس، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم کی جگہ لیں گے، جو تقریباًچار دہائیوں میں ایک ممتاز کریئر کے بعد رٹائر ہوئے۔
دونوں فلیگ آفیسرز نے بحریہ کے بیس کوچی میں ایس این سی وار میموریل میں ملک کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ کو یکم جولائی 1989 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ نیوی گیشن اور آپریشنز کے ماہر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، اور نیول وار کالج، نیوپورٹ، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔
افسر نے کئی اہم آپریشنل، اسٹاف اور تربیتی تقرریوں کا انعقاد کیا ہے۔ ایک غیر ماہر افسر کے طور پر انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں - اجے، سوکنیا، اور اکشے پر خدمات انجام دیں۔ ایک ماہر کے طور پر انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس -وراٹ پر آپریشنز ٹیم میں اور بعد ازاں ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز کٹھار، گوداوری اور دہلی کے نیوی گیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ آئی این ایس ممبئی کے ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں۔
ان کی کمان کی مدت میں ماریشس کوسٹ گارڈ شپ گارڈین اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز کلش اور میسور شامل ہیں۔ انہوں نے ویسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ان کی اہم ساحلی تقرریوں میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں جوائنٹ ڈائریکٹر آف پرسنل اور پرنسپل ڈائریکٹر فارن کوآپریشن شامل ہیں۔ وہ چیف آف دی نیول اسٹاف (2011-12) کے نیول اسسٹنٹ اور لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن (2016-19) میں نیول ایڈوائزر تھے۔
پانچ فروری 2020 کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انہوں نے بحریہ کے اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (پالیسی اور منصوبہ بندی) کے طور پر خدمات انجام دیں جو بحریہ کے ویژن، فورس کی سطح، تنظیم، مالیاتی اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور حصول کے لیے ذمہ دار تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2021 سے نومبر 2022 تک ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کی کمانڈ کی۔ نومبر 2022 میں، انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ، گجرات نیول ایریا کا چارج سنبھالا۔
یکم اگست 2023 کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد فلیگ آفیسر نے چیف آف اسٹاف، ایسٹرن نیول کمانڈ کا چارج سنبھال لیا۔ اپنے دور میں کمانڈ غیر ملکی تعاون، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کمیونٹی کی تعمیر اور تعلیم پر مرکوز آپریشنل اور تکنیکی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج میں شامل تھی۔
انہیں 2017 میں‘نو سینا میڈل’ اور 2023 میں‘اتی وششٹ’ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔ سمندر میں ان کی بہادری کے لیے، انہیں چیف آف دی نیول اسٹاف اور ماریشس کے پولیس کمشنر نے ستائش کی تھی۔
ان کی شادی محترمہ لبونی سکسینہ سے ہوئی، ہے جو کئی برسوں سے بحری بہبود اور کلی صحت کے لیے مصروف عمل ہیں۔
NM3M.jpeg)
A5FI.jpeg)
03N1.jpg)
******
ش ح-ظ ا-م ر
UR-755
(रिलीज़ आईडी: 2186285)
आगंतुक पटल : 18