بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن کی بہار انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے 348 مبصرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2025 9:32PM by PIB Delhi

1. الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے آج بہار اسمبلی انتخابات-2025 کے دونوں مراحل کے لیے تعینات 348 مبصرین کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس ( وی سی) کا انعقاد کیا۔

2. چیف الیکشن کمشنر ( سی ای سی)  جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ پولنگ کے دن ووٹرز کے لیے ایک ہموار اور  قانونی تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے ووٹر کی سہولت کی ہدایات کی تعمیل کا جائزہ لیا۔

3. جامع جائزے کے دوران کمیشن نے ماڈل ضابطہ اخلاق کی تعمیل، سرحدی چوکیوں کی حیثیت، جعلی خبروں/غلط معلومات کی بروقت روک تھام، معلومات کی فعال ترسیل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی شناخت اور حفاظتی اقدامات، ای وی ایم محفوظ ومضبوط کمرے، 1950-جی کے ذریعے شکایات کے ازالہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

4. کمیشن نے امن و امان کو سختی سے نافذ کرنے، لائسنس یافتہ ہتھیاروں کے مکمل حوالے کرنے اور غیر قانونی ہتھیاروں کو ضبط کرنے کی بھی ہدایت کی۔

5. کمیشن نے موبائل فون ڈپازٹ کی سہولت نئے ڈیزائن کردہ ووٹر انفارمیشن سلپ(ای سی آئی این ای ٹی- وی آئی ایس) اور اس کی مختلف خدمات کو مقبول بنانے، تمام پولنگ اسٹیشنوں کی 100فیصد ویب کاسٹنگ اور ووٹر ٹرن آؤٹ کی دو گھنٹے کی رپورٹنگ سمیت اپنے حالیہ اقدامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

6. مبصرین میں پہلے مرحلے کے لیے 121 جنرل مبصر، 18 پولیس مبصر اور 33 اخراجات کے مبصرین اور دوسرے مرحلے کے لیے 122 جنرل مبصر، 20 پولیس مبصر اور 34 اخراجات کے مبصر شامل ہیں۔

7. کمیشن نے مبصرین سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابی عمل کے دوران ایک تہوار کا ماحول بنایا جائے تاکہ ووٹروں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا سکے۔

******

ش ح-ظ ا-م ر

UR-752


(ریلیز آئی ڈی: 2186275) وزیٹر کاؤنٹر : 37
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी