زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کے دوران محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیاں
خصوصی مہم 5.0 کا مقصد سرکاری دفاتر میں زیر التواءمعاملات کو کم سے کم کرنا ہے
خصوصی مہم کے دوران 1,59,000 سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
کباڑ اور ناقابل استعمال سامان کی نیلامی سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی
Posted On:
03 NOV 2025 6:31PM by PIB Delhi
سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0 کو دو (2) مراحل میں لاگو کیا گیا تھا یعنی تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2025 تک اور اہم مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک۔ خصوصی مہم 5.0 کی مرکزی توجہ ای۔ ویسٹ کو ٹھکانے لگانا تھا۔

خصوصی مہم 5.0 کا موضوع
خصوصی مہم 5.0 کے تحت، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ملک بھر میں ہیڈ کوارٹرز اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر، پی ایس یو وغیرہ میں صفائی کی جامع مہم چلائی ہے۔ محکمہ کے تحت کئی تنظیموں کے ذریعہ درخت لگانے اور عوامی مقامات کی صفائی کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ خاص طور پر فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ سے متعلق اس محکمے کی اہم تشویشات میں سے ایک عوامی شکایات کو دور کرنا ہے سی پی جی آر اے ایم ایس کے علاوہ جو کہ کسانوں سمیت ملک کے شہریوں کے لیے حکومت سے متعلق کسی بھی مسئلے پر شکایات درج کرنے کے لیے دستیاب ہے، ہم نے پی ایم کسان اور پی ایم ایف بی وائی جیسی اپنی فلیگ شپ اسکیموں کے لیے وقف پورٹل تیار کیے ہیں۔ وزیر زراعت پورٹلز پر موصول ہونے والی کسانوں کی شکایات کے ازالے کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے سینئر افسران کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک عمل درآمد کے مرحلے کے دوران اہداف کے حصول کے لیے افسران کی رہنمائی کی۔



اس محکمہ نے 9.10.2025 کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تعاون سے عوامی شکایات اور خصوصی مہم 5.0 پر ایک ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس سے سیکرٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو اور سیکرٹری، ڈی اے آر پی جی نے خطاب کیا۔
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے تحت تمام ماتحت / منسلک دفاتر نے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس مہم کی توجہ کا مرکز ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانا تھا۔ اس پس منظر میں فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے ای ویسٹ سامان کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے زیر استعمال آلات اور مشینری کے متعدد ماڈل بنائے ہیں، جیسے ڈرون، ٹریکٹر، کاشتکار وغیرہ۔ ورکشاپ کے دوران ان اشیاء کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سکریٹری، ڈی اےے آر پی جی نے بھی افسران کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان طور طریقوں کو محکمہ کے ذریعہ فضلہ سے آمدنی پیدا کرنے کے زمرے کے تحت بہترین طرز عمل کے طور پر مانا جاتا ہے۔
اس محکمہ کے پاس کسانوں کی شکایات کے ازالے کا مضبوط نظام ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے علاوہ، کرشی رکشک پورٹل کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا(پی ایم ایف بی وائی) سے متعلق ان کی شکایات کے حل کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔


خصوصی مہم 5.0 کے دوران، اس محکمہ اور اس کے منسلک/ ماتحت/ فیلڈ دفاتر وغیرہ کی طرف سے پانچ پی آئی بی نوٹس اور 274 سے زیادہ ٹویٹس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جیسے ٹویٹر، لنکڈ ان، انسٹاگرام، فیس بک وغیرہ پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران اس محکمہ کی پیشرفت / کامیابیاں حسب ذیل ہیں۔
|
نمبرشمار
|
پیمانہ
|
اہداف
|
حصولیابیاں
|
|
1
|
صفائی مہم کے مقامات کی تعداد
|
1133
|
1133
|
|
2
|
ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے زیر التواء حوالہ جات کی تعداد
|
32
|
14
|
|
3
|
زیر التواء عوامی شکایات
|
177336
|
159635
|
|
4
|
زیر التوا پی جی اپیلیں
|
1097
|
1060
|
|
5
|
ریکارڈ مینجمنٹ
(فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا)
|
31722
|
31722
|
|
6
|
ریکارڈ مینجمنٹ
(فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا)
|
10597
|
10597
|
|
7
|
جگہ خالی ہوئی
(مربع فٹ میں رقبہ)
|
|
مربع فٹ18,042
|
|
8
|
حاصل کردہ آمدنی (روپے میں رقم)
|
|
روپے40,38,150
|
****
ش ح ۔ ش ب۔ ر ض
U. No.726
(Release ID: 2186159)
Visitor Counter : 4