اسٹیل کی وزارت
                
                
                
                
                
                    
                    
                        این ایم ڈی سی نے  دیانتداری  کو فروغ دینے کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025منایا
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                03 NOV 2025 4:53PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                ہندوستان کے سب سے بڑے لوہے کے پروڈیوسر این ایم ڈی سی نے، حیدرآباد میں اپنے کارپوریٹ آفس میں ویجیلنس بیداری ہفتہ 2025 کا شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام کیا۔ اس سال کا  موضوع ،‘‘چوکسی: ہماری مشترکہ ذمہ داری،’’ تھا جسے ہفتہ بھر چلے، پروگراموں کے ذریعہ منایا گیا۔اس دوران شفافیت، جوابدہی اور اخلاقی بہتری کی اجتماعی کوششوں پر زور دیا گیا۔
وی اے ڈبلیو کا آغاز 27 اکتوبر 2025 کو ہوا، جس میں دلچسپ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل رہا، جس میں دیانتداری کے عہد پر مضمون نگاری اور تقریری مقابلوں سے لے کر این ایم ڈی سی کے پراجیکٹوں اور دفاتر میں ڈیجیٹل بیداری مہم شامل رہیں۔  وی اے ڈبلیوموضوع کے ساتھ ہم آہنگی  کے طور پراین ایم ڈی سی نے 18 اگست 2025 کو 3 ماہ کی بیداری کی مہم شروع کی،جو 17 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند کی جانب سے برسرملازمت اور سبکدوش اہلکاروں کے ذریعے مختلف اجلاس بشمول صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان میں اخلاقی اورچوکسی سے متعلق طریقہ کار کو سمجھنےمیں اضافہ ہو سکے۔ مہم کے تحت اس سال متعارف کرایا گیا ایک اہم جزو آئی جی او ٹی ماڈیول ہے، جس کے ذریعے این ایم ڈی سی افسران چوکسی کے  طریقۂ کارکے مختلف پہلوؤں سے متعلق آن لائن تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ دیانتداری کے پیغام کو تنظیم سے پرے لے جانے کے لیے، این ایم ڈی سی نے اپنے پروجیکٹ سائٹس پر گرام سبھا کا بھی اہتمام کیا، جس میں میزبان برادریوں اور شراکت داروں نے حصہ لیا۔

یکم نومبر 2025 کو اختتامی تقریب میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سب ایریا کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل اجے مسرانےکلیدی خطبہ پیش کیا، اور تنظیمی ماحول کی تشکیل میں ذاتی دیانتداری کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ‘‘دیانتداری محض ایک خوبی نہیں ہے جسے ہم اس وقت ظاہر کرتے ہیں جب کوئی دیکھ رہا ہو، بلکہ یہ ہمارے کردار کا جوہر ہے، جو ہمارے ہر فیصلے میں جھلکتا ہے۔ چوکسی خود آگاہی سے شروع ہوتی ہے اور ایک تنظیم کے طور پر ہمارے اجتماعی شعورمیں نظرآتی ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے طرز عمل میں چوکس، شفاف اور منصفانہ رہنے کی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ ایمانداری فطری ہے اور اعتماد بنیاد ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا، ‘‘جب دیانتداری ایک عادت بن جاتی ہے تو چوکسی آسان ہو جاتی ہے۔ یہ این ایم ڈی سی جیسے اداروں کو ساکھ، نظم و ضبط اور مقصد پر ترقی کی منازل طے کرواتی ہے - اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی  کی پیمائش صرف ٹن میں ہی نہیں کی جاسکتی ، بلکہ بہت سارے اعتماد میں کی جاسکتی ہے۔’’
اس تقریب میں این ایم ڈی سی کی سینئر قیادت، جناب ونے کمار، ڈائریکٹر(تکنیک)،
جناب جوئے دیپ داس گپتا ڈائریکٹر (پروڈکشن)، محترمہ پریہ درشنی ڈائریکٹر(عملے)، اور
جناب سی نیلاکانتا ریڈی، چیف ویجیلنس آفیسراور این ایم ڈی سی ملازمین نے شرکت کی۔
 
تنظیم کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب ونے کمار، ڈائریکٹر (تکنیک) نے شفافیت اور کارکردگی کو چلانے میں چوکسی ٹیم کے فعال کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ‘‘ این ایم ڈی سی میں ویجیلنس ڈپارٹمنٹ صرف ایک نگرانی رکھنے والا محکمہ نہیں ہے، بلکہ یہ تبدیلی  کا محرک ہے۔ ہم ایک ایسے مستقبل میں منتقل ہو رہے ہیں جہاں ڈیجیٹل اقدامات، ڈیٹا پر مبنی بصیرت اور فیصلہ سازی  میں احتیاطی چوکسی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ایسے میں جب ہم امنگوں بھرے نشانوں کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ہماری توجہ ایسا طریقہ ٔ کار وضع کرنے پر ہونی چاہیے جو انصاف، شفافیت اور جوابدہی کو ہر سطح پر یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘جب نظام مضبوط ہوتے ہیں تو فیصلے معروضی بن جاتے ہیں - اور یہی دیانتداری کا حقیقی عکاس ہوتا ہے۔
اس موقع پر چیف ویجیلنس آفیسر،جناب سی نیلاکانتا ریڈی نے کہا کہ ’’ چوکسی صرف کتابچوں یا چیک لسٹ تک محدود نہیں ہے - یہ ایک زندہ جاویداصول ہے جو رہنمائی کرتا ہے کہ ہم کس طرح سوچتے ہیں، عمل کرتے ہیں اور کس طرح قیادت کرتے ہیں۔ اپنے اقدامات کے ذریعے ہم حیدرآباد، بیلادیلا، جگدل پور، ناگرنار، پنا اور دونی ملائی کے اسکولوں اور برادریوں تک پہنچے ہیں۔تاکہ ہزاروں نوجوان طلباء کی دیانت داری اور ذمہ داری  کو زندگی بھر کے اثاثے  کے طور سمجھنے حوصلہ افزائی کرسکیں ۔یہ ملاقاتیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد تعلیم اور آگاہی ہوتے ہیں، ہم ایسے نظاموں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں جو نہ صرف کمیوں کو ڈھونڈھتے ہیں بلکہ ان کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔ سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے اصولوں  سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، این ڈی ایم سی ،منصفانہ، اخلاقیات پر مبنی اور پائیدارطریقۂ کار پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
این ایم ڈی سی کے ملازمین اورشراکتداروں نے  ہفتہ بھرپرجوش طریقے سے کوئز، ڈرائنگ، مضمون  نگاری اور تقریر جیسے مقابلوں میں حصہ لیا،یہ سب چوکسی کے جذبے کو قائم رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ فاتحین کو اختتامی تقریب کے دوران ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور اخلاقیاتی بہتری کے اعتراف  کے طور پر انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب نے ملازمین، طلباء اور قیادت کو اس بات پر غور کرنے کے لیے یکجا کیا کہ کس طرح دیانتداری ،پائیدار ترقی اور بہتر حکمرانی کو فروغ دیتی ہے۔
نئی توانائی اور مشترکہ مقصد کے ساتھ، این ایم ڈی سی نے ویجیلنس آگاہی ہفتہ 2025 کا اختتام اپنے اس یقین کی تصدیق کرتے ہوئے کیا کہ دیانتداری کو اپنانا  ہر ایک کا کام ہے -اور چوکسی، ایک اجتماعی وعدہ ہے۔
************
 
 
ش ح۔ ض ر۔اش ق 
 (U: 702)
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2185988)
                Visitor Counter : 5