عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ ملک گیر پیمانے پر جاری ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی) مہم 4.0 کے تحت 3 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں منعقد ایس بی آئی میگا کیمپ میں شرکت کریں گے

Posted On: 02 NOV 2025 8:53PM by PIB Delhi

عاملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کا محکمہ(ڈی او پی پی ڈبلیو) یکم سے 30 نومبر 2025 تک ملک بھر میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(ڈی ایل سی) مہم 4.0 کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ مہم حکومت کے پنشنرز کے ڈیجیٹل بااختیاری کے وژن کے تحت ایک اہم قدم ہے اور ڈیجیٹل انڈیا اور زندگی کو آسان بنانے کے مشن کے مطابق ہے۔

ڈی ایل سی مہم 4.0 کا مقصد ملک کے 2,000 سے زائد شہروں اور قصبوں تک رسائی قائم کرتے ہوئے دو کروڑ سے زیادہ پنشن یافتگان کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مہم میں آدھار پر مبنی چہرہ  کی شناخت (Face Authentication) ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پنشن یافتگان بغیر کسی بایومیٹرک آلے کے آسانی سے اپنا لائف سرٹیفکیٹ(زندگیکا سرٹیفکیٹ؍جیون پرمان پتر) جمع کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (محکمۂ ڈاک) کی گھر گھر تک ڈی ایل سی سہولت کے ذریعےپنشن حاصل کرنے والے  انتہائی معمر اور معذور افراد پرپنشنرز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ‘من کی بات’ خطاب (24 نومبر 2024)اور یومِ آئین کے خطاب (26 نومبر 2024)میں اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ(زندگی کا سرٹیفکیٹ) جیسی ڈیجیٹل انڈیا پہل نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے پنشن کے عمل کو کس قدر آسان بنا دیا ہے۔

عزت مآ وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیرِ مملکت برائے وزیرِ اعظم دفتر،عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمۂ جوہری توانائی اور محکمۂ خلائی امورڈاکٹر جیتندر سنگھ، 3 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 کے تحت منعقدہ ایس بی آئی میگا کیمپ میں شرکت کریں گے۔ وہ چہرے کی شناخت (فیس آتھنٹیکیشن) کے ذریعے ڈی ایل سی سہولت کے مستفدین پنشن  حاصل کرنے والے لوگوں سے بات چیت کریں گے اور اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (محکمۂ ڈاک)، یو آئی ڈی اے آئی اور این آئی سی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

یہ مہم بینکوں، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، یو آئی ڈی اے آئی، وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، این آئی سی، سی جی ڈی اے، ریلوے اور پنشن یافتگان کی فلاحی انجمنوں سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتی ہے تاکہ پنشن یافتگان کی ڈیجیٹل شمولیت کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ این آئی سی ڈی ایل سی پورٹل مختلف اداروں کے ذریعے ڈی ایل سی کے اجرا کی بروقت نگرانی فراہم کرتا ہے۔

مسلسل اصلاحات اور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم جیسی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے ذریعے پنشن یافتگان کی زندگی آسان بنانے اور ان کی ڈیجیٹل بااختیاری یقینی بنانے کے لیے محکمہ پُرعزم ہے۔

*****

 ( ش ح ۔م  ع ن۔ع ن)

U. No. 677


(Release ID: 2185713) Visitor Counter : 4