کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایم پی ڈی آئی نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت 'ہرن کے بچے سے بالغ ہرن تک' مجسمہ اور سوہرائی آرٹ کی تبدیلیوں کے ذریعے پائیداری اور ثقافتی ورثے کی ترویج کی

Posted On: 01 NOV 2025 1:09PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 5.0 کے تحت سنٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی) نے ویسٹ ٹو آرٹ پہل کے ذریعے ایک منفرد فن پارہ "ہرن کے بچے سے بالغ ہرن تک" مجسمہ تخلیق کیا، جس میں چنچل ہرن کے بچے سے لے کر شاندار بالغ ہرن تک چھ مختلف شکلوں کے ذریعے ہرنوں کے حیاتیاتی اور خاندانی لائف سائیکل کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ مجسمہ جھارکھنڈ کی جنگلی حیات اور قدرتی نمو کے لائف سائیکل کو مدنظر رکھتے ہوئے، سی ایم پی ڈی آئی کے احاطے سے حاصل کردہ مکمل طور پر ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سی ایم پی ڈی آئی نے صفائی اور سوہرائی قبائلی آرٹ پینٹنگ کے ذریعے سرنا پوجا استل اور جاترا ٹنڈ، مسیر گونڈا رانچی میں قریبی اسٹیج کو بہتر بنا کر مقامی ثقافتی ورثے اور کمیونٹی کے مقامات کو بھی فروغ دیا۔ مہم کے تحت یہ کوششیں صفائی، جمالیات، ثقافتی تحفظ اور کمیونٹی کی شمولیت پر مرکوز ہیں۔

سی ایم پی ڈی آئی کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر جناب منوج کمار نے فنکشنل ڈائریکٹرز اور سینئر عہدیداروں کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا، مقامی برادریوں سے بات چیت کی اور صفائی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

یہ اقدامات سی ایم پی ڈی آئی کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں کہ کس طرح کچرے کو جمالیاتی اور تعلیمی تجربات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور تخلیقی و پائیدار طریقوں کے ذریعے ماحولیاتی ذمہ داری اور مقامی ثقافت کے فروغ میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔

***

 

UR-619

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2185168) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी