بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے سرکاری اداروں میں صفائی ستھرائی اور زیرالتوا معاملات میں تخفیف لانے سے متعلق خصوصی مہم 5.0 مکمل کی

Posted On: 31 OCT 2025 6:42PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور سرکاری اداروں میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کی تصوریت سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) اور اس کی مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں (سی پی ایس ایز) اور خود مختار اداروں (اے بیز) نے  2 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران مسلسل پانچویں برس ’زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم‘ (ایس سی ڈی پی ایم) 5.0  میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔

مہم کے دوران بھاری صنعتوں کی وزارت نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ساتھ قریبی تعلق رکھا اور اس کے لیے تیار کیے گئے پورٹل پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی اطلاع دی۔

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے خصوصی مہم 5.0 کے دوران کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور شروع کی گئی مشق کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W9D4.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I8AZ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034VZP.png

محترم وزیر مملکت (ایم ایچ آئی)جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر ایم ایچ آئی، نئی دہلی کے مختلف ڈویژنوں کا معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔

مہم کے دوران سکریٹری اور سینئر افسران نے صنعت بھون میں بھاری صنعت کی وزارت کے دفاتر کی صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UQLC.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051NAX.png

جاری خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، جناب کامران رضوی، سکریٹری، ایم ایچ آئی، نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ، ایم ایچ آئی، نئی دہلی کے مختلف ڈویژنوں کا معائنہ کیا۔

بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے اس کے سی پی ایس ایز/ اے بیز کے ساتھ شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0 کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

• 1,373 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔

• کل 44.40 لاکھ مربع فٹ کی جگہ خالی کر دی گئی ہے۔

• اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے مجموعی طور پر 9,87,77,491/-  روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

• تمام عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کا 100فیصد ازالہ کرتے ہوئے 28 عوامی شکایات اور 10 عوامی شکایات کی اپیلیں منظور کر لی گئی ہیں۔

• مجموعی طور پر 41,539 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 34,426 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔

• مجموعی طور پر 10,61,164 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 9,51,303 ای فائلوں کو بند کیا گیا ہے۔

بیداری اور وسیع کوریج کو بڑھانے کے لیے، سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر 438 ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں اور پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے 4 بیانات جاری کیے گئے ہیں جن میں خصوصی مہم 5.0 کے تحت اس کے سی پی ایس ایز/ اے بیز کے ساتھ وزارت کی جانب سے کی گئی اہم سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے دوران وزارت بھاری صنعت کے تحت سی پی ایس ایز /اے بیز کی جانب سے کی گئی کچھ سرگرمیاں حسب ذیل ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FYY9.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00723ST.png

خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل)، جگدیش پور یونٹ، اتر پردیش نے ایک صاف ستھرے، صحت مند کام کی جگہ کے عزم کی عکاسی کرنے والی جامع صفائی مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080X99.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009ZSPY.png

خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی)، بنگلور نے پرانی ٹرانسپورٹ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کرکے نئے اسٹور ایریا کی تعمیر کی۔

 

پہلے                                          بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012XH11.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013GB69.png

ایچ ایم ٹی مشین ٹولز لمیٹڈ نے جلالہلی، بنگلورو آفس میں اپنی سی این سی بلڈنگ کو نئی شکل دی۔

 

پہلے                                          بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0165JJO.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017DYSU.png

انسٹرومینٹیشن لمیٹڈ نے اس سکریپ کو ٹھکانے لگایا اور اپنی پلانٹ بلڈنگ، پلکّڈ، کیرالہ میں ایک دفتر کے کمرے میں جگہ کی تزئین و آرائش کی۔

پہلے                                          بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image020NB8I.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image021R6UY.png

راجستھان الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومینٹس لمیٹڈ نے جے پور، راجستھان میں اپنے فیکٹری کے احاطے میں بی او ایس ڈیپارٹمنٹ میں کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:576


(Release ID: 2184846) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी