اقلیتی امور کی وزارتت
پارلیمانی اوراقلیتی امورکے مرکزی وزیرجناب کرن رججو نے قومی یکجہتی دن کا عہد لیا
Posted On:
31 OCT 2025 4:59PM by PIB Delhi
سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش جو 31 اکتوبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمانی اوراقلیتی امورکے مرکزی وزیرجناب کرن رججو نے اقلیتی امور کی وزارت کے اہلکاروں اور عملے کو راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کا عہددلایا۔

مرکزی وزیرجناب کرن رججو نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کاتعاون شاندار اور ناقابل فراموش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مردآہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی یکجہتی کی ایک مثال تھے۔ جناب رججو نے کہا کہ اپنی غیر معمولی حوصلے اور مسلسل کوششوں کے ذریعے سردار پٹیل نے سیکڑوں انتہائی متنوع ریاستوں کو یکجا کر کے جدید ہندوستان کی تشکیل کی۔
جناب رججو نے گجرات کےکیوڑیا میں واقع اسٹیچو آف یونٹی(مجسمہ اتحاد) کی قومی اہمیت کا بھی ذکر کیا، جو سب سے معزز رہنما یعنی ’مردآہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اعزاز میں قائم کیاگیاہے۔ جناب رججو نے کہا کہ بھارت کے عوام کو سردار پٹیل کی خدمات کو سمجھنے اور ہمارے مجاہدین آزادی کی جدوجہد پر فخر محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیرجناب کرن رججو نے وزارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے کہ سوچھتا ابھیان خصوصی مہم 5.0، چنتن شیویر وغیرہ پر بھی بات کی۔ اس عہد کے ذریعے وزارت اپنے روزمرہ کے کاموں میں یکجہتی اور سالمیت کے نظریات کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کررہی ہے۔
اقلیتی امورکی وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری جناب شیرشا سی شیخ محی الدین نے مرکزی وزیر جناب کرن رججو کا خیرمقدم کیا اور راشٹریہ ایکتا دیوس(قومی یکجہتی کادن) کے عہد کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ ڈائریکٹر جنرل میڈیا اینڈ ریسرچ،اقلیتی امور کی وزارت جناب آلوک ورما نے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔
******
(ش ح ۔ ش م ۔ م ا)
Urdu.No- 559
(Release ID: 2184748)
Visitor Counter : 15