وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محصولا ت کا محکمہ اور اس کے ماتحت دفاتر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم  5.0 نافذ کر رہے ہیں

Posted On: 30 OCT 2025 4:24PM by PIB Delhi

زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم 5.0 (ایس سی ڈی پی ایم 5.0) کے حصے کے طور پر وزارت خزانہ کے محصولات کا محکمہ نے زیر التواء معاملات کو کم کرنے ، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے ، داخلی نگرانی کو بڑھانے اور ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔

مجموعی طور پر 1,400 فزیکل فائلیں جائزے کے لیے شناخت کی گئیں، جن میں سے 1,206 فائلوں کو نکال دیا گیا، جس سے جگہ کے مؤثر استعمال میں مدد ملی۔ یہ اقدام محکمۂ محصول کے صفائی ستھرائی اور کام کی جگہ کی کارکردگی کے عزم کا مظہر ہے۔

عوامی شکایات اور ان کی اپیلوں کے ازالے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ کل 687 عوامی شکایات میں سے 640 (تقریباً 93فیصد) کا ازالہ کیا گیا، جبکہ 14 اپیلوں میں سے 6 حل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 14 میں سے 11 وی آئی پی حوالہ جات، 4 میں سے 3 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 6 میں سے 4 وزیرِاعظم آفس کے حوالہ جات بھی نمٹا دیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ 4 آئی ایم سی حوالہ جات کو بھی نمٹا دیا گیا ہے، جو کہ مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہے۔

محصولات کا محکمہ (ڈی او آر) اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ کام کے ازالے میں مؤثر کارکردگی، دفاتر اور عوامی مقامات کی صفائی، اور ماحول پر مثبت اثرات کو یقینی بنانے کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھا جائے۔ اس کے علاوہ، سیکریٹری محکمہ محصولات نے 24 اکتوبر 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ کے دفاتر کا معائنہ بھی کیا۔

*****

ش ح-ش آ-ع ر

UR No-491


(Release ID: 2184196) Visitor Counter : 8