کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اےیکم نومبر 2025 کو امرتسر میں’نویشک شیویر‘ کا انعقاد کرے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو بااختیار بنایا جا سکے اور غیر دعویدار ڈیویڈنڈ کے دعووں کے لیے شکایات کے ازالے کو ہموار کیا جا سکے


مذکورہ’نیوشک شیویر‘ سرمایہ کاروں، کمپنیوں، رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹس (آرٹی ایس) کے درمیان براہ راست بات چیت کو قابل بنائے گا

Posted On: 29 OCT 2025 9:20PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی کارپوریٹ امور کی وزارت انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) یکم نومبر 2025 کو امرتسر میں صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک نویشک شیویرمنعقد کر رہی ہے۔ یہ اقدام سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(ایس ای بی آئی) کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ نویشک شیویر غیر دعوی شدہ منافع اور حصص سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے ایک ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کی خدمات اوربروقت شکایات کے ازالے تک براہ راست رسائی بھی فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،آئی ای پی ایف اے کا مقصد چھ سے سات برسوں کے لیے رکھے گئے غیر دعویدار منافع کی براہ راست سہولت، موقع پرکے وائی سی، نامزدگی کےاپڈیٹس اور زیر التواءآئی ای پی ایف اے دعوے کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

نیوشک شیویر ماڈل سرمایہ کاروں، کمپنیوں، اور رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹس (آرٹی ایس)کے درمیان براہ راست بات چیت کو فروغ دے کر ثالثوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ مخصوص سروس کیوسک کے ذریعے سرمایہ کاروں کی شکایات کے فوری ازالے کا طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔ اہم غیر دعویدار ڈیویڈنڈ کھاتوں کے ساتھ حصہ لینے والی متعلقہ فریق کمپنیاں سائٹ پر موجود سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کے خدشات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئےمنسلک ہوں گی۔

مذکورہ شیویرآئی ای پی ایف اے کے جاری ملک گیر آؤٹ ریچ پروگرام کا ایک حصہ ہے، جو مالی خواندگی کو بڑھانے، شفافیت کو فروغ دینے، اور غیر دعویدار سرمایہ کاری کے دوبارہ دعوی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پورے ہندوستان میں ایک محفوظ، قابل رسائی، اور سرمایہ کاروں پر مبنی مالیاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیےآئی ای پی ایف اے کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ تقریب امرتسر- 143002 میں جشن ای محل (بینکویٹ ہال)، ڈاکٹر سورت سنگھ آر ڈی، ریلوے کراسنگ کے قریب، گرو ارجن نگر کوٹ خالصہ کے مقام پر صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک منعقد وگی۔

آئی ای پی ایف اے کے بارے میں

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت، ہندوستان بھر میں مالیاتی خواندگی کے مستقل پروگراموں اور باہمی تعاون کے ساتھ رسائی کے اقدامات کے ذریعے سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایک وقف ادارہ ہے۔

دلچسپی رکھنے والے دعویدار پہل کے لیے نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScKRHhSxDZGAY55-PIL4-PSO1ymU-yMpNZw3b3rdNa5mdHtmw/viewform?usp=sharing&ouid=113654155076509084582

مزید معلومات کے لیے، یہاں کلک  کریں: www.iepf.gov.in

 

*******

 

ش ح۔ ش م۔م ش

U.NO.469


(Release ID: 2184045) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी