مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے آندھرا پردیش کی ریاست میں حیدرآباد – وشاکھا پٹنم ریلوے اور وشاکھا پٹنم – وجے واڑہ ہائی وے کے اطراف نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا (آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت)

Posted On: 29 OCT 2025 5:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے آندھرا پردیش لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے، جس میں ستمبر 2025 کے ماہ میں حیدرآباد – وشاکھاپٹنم ریلوے اور وشاکھاپٹنم – وجے واڑہ ہائی وے کے وسیع راستوں کا احاطہ کیا گیا۔ ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر، حیدرآباد کی نگرانی میں منعقدہ ڈرائیو ٹیسٹس کا مقصد مختلف استعمال کے ماحول جیسے شہری زون، ادارہ جاتی ہاٹ اسپاٹ، دیہی رہائشی علاقوں وغیرہ میں حقیقی دنیا کے موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کو ریکارڈ کرنا تھا۔

3 ستمبر 2025 سے 4 ستمبر 2025 کے دوران، ٹی آر اے آئی کی ٹیموں نے حیدرآباد – وشاکھاپٹنم ریلوے کے 695.7 کلومیٹر اور وشاکھاپٹنم – وجے واڑہ ہائی وے کے 363.2 کلومیٹر پر تفصیلی ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ جانچی گئی ٹیکنالوجی میں 2G، 3G، 4G اور 5G شامل تھیں، تاکہ مختلف قسم کے ہینڈ سیٹ صلاحیتوں کے حامل صارفین کے خدماتی تجربے کی عکاسی ہو سکے۔ آئی ڈی ٹی کی دریافتوں سے تمام متعلقہ ٹی ایس پی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

جائزہ لیے گئے کلیدی پیرامیٹر:

 

a) وائس سروسز: کال سیٹ اَپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اَپ ٹائم، کال سائلنس ریٹ، آواز کے معیار (ایم او ایس)، کوریج۔

b) ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/ اپ لوڈ تھرو پُٹ، لیٹنسی، جِٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر۔

 

مجموعی موبائل نیٹ ورک کارکردگی (حیدرآباد – وشاکھاپٹنم ریلوے اور وشاکھاپٹنم – وجے واڑہ ہائی وے) کا خلاصہ درج ذیل ہے:

کال سیٹ اَپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر) — ایئرٹیل: 98.91 فیصد، بی ایس این ایل: 49.02 فیصد، آر جے آئی ایل (جیو): 95.79 فیصد، وی آئی ایل: 91.61 فیصد — آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں۔

ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر) — ایئرٹیل: 0.00 فیصد، بی ایس این ایل: 17.60 فیصد، آر جے آئی ایل (جیو): 0.37 فیصد، وی آئی ایل: 1.10 فیصد — آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں۔

 

خلاصہ — ڈیٹا سروسز

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل (5G/4G/2G) کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 106.60 ایم بی پی ایس ہے، بی ایس این ایل (4G/3G/2G) کی 5.98 ایم بی پی ایس ہے، آر جے آئی ایل یعنی جیو (5G/4G) کی 172.40 ایم بی پی ایس ہے اور وی آئی ایل (5G/4G/2G) کی 31.14 ایم بی پی ایس ہے۔

ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل (5G/4G/2G) کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 15.10 ایم بی پی ایس ہے، بی ایس این ایل (4G/3G/2G) کی 4.39 ایم بی پی ایس ہے، آر جے آئی ایل یعنی جیو (5G/4G) کی 13.49 ایم بی پی ایس ہے اور وی آئی ایل (5G/4G/2G) کی 6.58 ایم بی پی ایس ہے۔

لیٹنسی (مجموعی): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی 50واں صدک (پرسیٹائل) لیٹنسی بالترتیب 24.30 ملی سیکنڈ، 25.10 ملی سیکنڈ، 27.75 ملی سیکنڈ اور 35.90 ملی سیکنڈ ہے۔

خلاصہ — وائس سروسز

کال سیٹ اَپ سکسیس ریٹ: ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی بالترتیب شرحیں 98.91٪، 49.02٪، 95.79٪ اور 91.61٪ ہیں، آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں۔

کال سیٹ اَپ ٹائم: ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے کال سیٹ اَپ اوقات بالترتیب 1.12، 4.01، 1.05 اور 1.03 سیکنڈ ہیں، آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں۔

ڈراپ کال ریٹ: ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے ڈراپ کال ریٹ بالترتیب 0.00 فیصد، 17.60 فیصد، 0.37 فیصد اور 1.10 فیصد ہیں، آٹو سلیکشن موڈ (5G/4G/3G/2G) میں۔

کال سائلنس/ میوٹ ریٹ: ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے سائلنس کال ریٹ بالترتیب 0.00 فیصد، 2.88 فیصد، 3.00 فیصد اور 3.06 فیصد ہیں، پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (4G/5G) میں۔

مین اوپینین اسکور (ایم او ایس): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے اوسط ایم او ایس اسکور بالترتیب 3.93، 2.43، 3.82 اور 3.85 ہیں۔

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اَپ سکسیس ریٹ (فی صد میں)، سی ایس ٹی: کال سیٹ اَپ ٹائم (سیکنڈ میں)، ڈی سی آر: ڈراپ کال ریٹ (فی صد میں) اور ایم او ایس: مین اوپینین اسکور۔

حیدرآباد – وشاکھاپٹنم ریلوے پر جائزہ ان علاقوں سے گزرتے ہوئے کیا گیا: پگڈی پَلّی، وارنگل، کھمم، موٹوماری، وجے واڑہ، ایلورو، راجمندری، تماپورم اور ساملکوٹ وغیرہ۔

وشاکھاپٹنم تا وجے واڑہ ہائی وے پر جائزہ ان مقامات سے گزرتے ہوئے کیا گیا: کاسِم کوٹ، ریگوپالم، نَکّاپلّی، پرتھی پادو، راجاناگرم، دوب چیریا، ہنومان جنکشن، گننورم اور راماواراپاڈو وغیرہ۔

ٹیسٹ حقیقی وقت کے ماحول میں ٹی آر اے آئی کی تجویز کردہ آلات اور معیاری وضع کردہ پروٹوکول کے مطابق انجام دیے گئے۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: www.trai.gov.in۔ کسی بھی وضاحت/ اطلاعات کے لیے، جناب بی پروین کمار، مشیر (علاقائی دفتر، حیدرآباد)، ٹی آر اے آئی سے ای میل: adv.hyderabad@trai.gov.in پر یا فون: +91-40-23000761 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 460


(Release ID: 2183961) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी