شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے اے آئی بی آج ورکشاپ کے ساتھ ساتھ 4 روزہ‘ ایشیا پیسفک ریجن ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن گروپ’  میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے


رام موہن نائیڈو نے کہا  ہے کہ ایشیا پیسفک خطہ باہمی تعاون کے ذریعے حفاظتی نگرانی اور حادثات کی روک تھام میں معیارات قائم کر رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 28 OCT 2025 9:14PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب سمیر کمار سنہا نے آج یہاں وگیان بھون میں چار روزہ ایشیا پیسیفک ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن گروپ  (اے پی اے سی-اے آئی جی) کی ورکشاپ  کے ساتھ میٹنگ کا افتتاح کیا جو 28سے31 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ افتتاحی اجلاس میں شہری ہوابازی کی وزارت کی تمام اہم شخصیات  اے اے آئی بی، بھارت؛ ڈی جی سی اے، انڈیا اور آئی سی اے او اے پی اے سی کے علاقائی دفتر کے مندوبین اور ایشیا پیسفک ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اتھارٹیز کے غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔

جناب جی وی جی یوگندھر، ڈی جی، اے اے آئی بی نے اپنے افتتاحی کلمات میں آئی سی اے او سیفٹی انیشیٹوز میں اے اے آئی بی، ہندوستان کی سرگرم شراکت داری کا ذکر کیا۔ 42ویں آئی سی اے او جنرل اسمبلی میں‘‘پریوینشن آف کنٹرولڈ فلائٹ ان ٹیرین (سی ایف آئی ٹی) حادثات کی روک تھام’’ پر معلوماتی مقالہ پیش کیاگیا، حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی سفارشات کے بروقت نفاذ کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سنگاپور ایئر لائنز کی کلیئر ایئر ٹربولنس تحقیقات میں شرکت کی بات کہی گئیں۔

ڈی جی، اے اے آئی بی نے تفتیش کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مکمل تحقیقات اور سفارشات فراہم کرکے عالمی سطح پر حادثات کی کل تعداد کو کم کرنے کی سمت کام کریں۔ انہوں نے رکن ممالک کو بھارتی ایوی ایشن لیبارٹری کی سہولیات کی پیشکش کی تھی تاکہ خرابی کی تحقیقات کی جاسکیں۔ جناب جی وی جی یوگندھر نے غیر ملکی مندوبین کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت مند طرز زندگی کے لیے ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور یوگ کودریافت کریں ۔ وائی ​​بریک پر مشتمل ایک کتاب اور آیوش کی وزارت کی باقاعدہ یوگ موبائل ایپلیکیشن تمام مندوبین کو تحفے میں دی گئی۔ نئی دہلی میں اکشر دھام مندر کا گائیڈڈ ٹور تمام مندوبین کے لیے 29 اکتوبر 2025 کو طے کیا گیا ہے۔

جناب  اسٹورٹ گوڈلے، چیئرمین،آئی سی اے او اے پی اے سی-اے آئی جی اور سکریٹری، جناب  انم نے مندوبین سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میٹنگ ایکسیڈنٹ/واقعہ کی تفتیشی حکام کے درمیان مہارت، تجربے اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دے گی جس کا مقصد ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں حادثے/واقعہ کی تفتیش کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی خاطر ان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔ چیئرمین نے حفاظتی سفارشات پر عمل درآمد کی اہمیت کا بھی  اعادہ کیا۔ انہوں نے تقریب کی میزبانی کی رضامندی  پر اے اے آئی بی، ہندوستان اور حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری نے اپنے مکتوب میں اس بات کا  ذکر کیا کہ ہندوستان نے ہندوستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہوائی جہاز (حادثات اور واقعات کی تحقیقات) ضابطے، 2017 کی شکل میں آئی سی اے او ضمیمہ13 کے معیارات کو اپنایا ہے۔جناب  سمیر کمار سنہا نے ہندوستانی ایوی ایشن ماحولیاتی نظام میں صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں کا ذکر کیا جس میں جیور میں نیشنل ایوی ایشن سیفٹی سنٹر کا قیام، آر جی این اے یو میں یو ایس او اے پی آڈیٹر کورسز کا آغاز، ڈی جی سی اے اور اے اے آئی بی کو مضبوط بنانے کے لیے بھارتیہ وایویان ادھینیم 2024 کی نمایاں خصوصیات اور افسران کی تعداد کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے آئی سی اے او آڈٹ میں ڈی جی سی اے اور اے اے آئی بی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور عالمی اور علاقائی حفاظتی رجحانات پر روشنی ڈالی۔

جناب جی وی جی یوگندھر نے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اس سال کی میٹنگ خاص طور پر نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کی میزبانی پہلی بار بھارت میں کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی اے سی اے آئی جی کے اس 13ویں اجتماع میں شرکاء کا خیرمقدم کرنا بھارت کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ایشیا پیسیفک خطہ پہلے ہی رکن ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ذریعے حفاظتی نگرانی اور حادثات کی روک تھام میں معیارات قائم کر رہا ہے۔ پیغام کے اہم نکات یہ ہیں کہ گزشتہ دہائی کے دوران خطے میں حادثات کی شرح مسلسل عالمی اوسط سے کم رہی ہے، جو اس میں شامل تمام متعلقہ فریقوں کے اجتماعی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔آئی سی اے او ایس اے آرپی ایس کے مؤثر نفاذ میں ہندوستان کی قابل ذکر پیشرفت اور اسکور اب 85 ​​فیصد پر ہے، جو کہ 2018 کے 70 فیصد سے نمایاں بہتری ہے، جس نے ہندوستان کی عالمی درجہ بندی کو 112 سے 55 تک بڑھا دیا ہے۔ ہندوستان دنیا کی تیسری  سب سے بڑی اورتیزی سے ترقی کرنے والی ہوابازی کی منڈیوں میں سے ایک ہے، وزیر اعظم  نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں غیر معمولی شاندار ترقی  ہوئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے  کے لیے  کہ حفاظت سب سے اہم ترجیح رہے، ہندوستانی ہوابازی کے شعبے کی توسیع اس کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری کی بھی ضامن ہے۔ مذکورہ منصوبہ سال 2047 تک 350 سے 400 ہوائی اڈے قائم کرنے کا ہے جو مواقع، ترقی اور رابطے کی علامت ہے، لیکن اسی طرح یہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے پر غیر متزلزل توجہ کا بھی طالب ہے۔ اجلاس کا اختتام اے اے آئی بی کے ڈائریکٹر رمیش بابو کی شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا۔

 

********

 

ش ح۔ش م ۔ج ا

422U-

 


(रिलीज़ आईडी: 2183618) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी