مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے بھارتی ٹیلی مواصلات نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) سروس کے تعارف سے متعلق ٹرائی کی23فروری 2024 کی سفارشات کے سلسلے میں 26ستمبر2025 کو ڈی او ٹی کے بیک ریفرنس کا جواب دیا
Posted On:
28 OCT 2025 4:32PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج بھارتی ٹیلی مواصلات نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) سروس کے تعارف سے متعلق ٹرائی کی 23 فروری2024 کی سفارشات کے سلسلے میں حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) سے موصولہ بیک ریفرنس مورخہ 26 ستمبر2025 سے متعلق اپنا جواب جاری کیا ہے ۔
اس سے قبل محکمہ ٹیلی مواصلات نے 21 مارچ 2022 کے ایک حوالہ کے ذریعے ٹرائی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹرائی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 (1) (اے) کے تحت 'انڈین ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) سروس کے تعارف' سے متعلق سفارشات فراہم کرے ۔ شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد ، ٹرائی نے ڈی او ٹی کو 'انڈین ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) سروس کے تعارف' سے متعلق23 فروری 2024 کو اپنی سفارشات فراہم کی تھیں ۔
حال ہی میں ،محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی) نے 26 ستمبر 2025 کو بیک ریفرنس کے ذریعے ٹرائی کو مطلع کیا ہےکہ ٹرائی کی 23 فروری 2024 کی سفارشات پر حکومت نے غور وخوض کیا ہے اور کچھ سفارشات کے بارے میں ٹرائی کی سفارشات پر دوبارہ غور وفکر کرنے کی درخواست کی ہے ۔
ٹرائی کی سفارشات پر محکمہ ٹیلی مواصلات ( ڈی او ٹی) کے خیالات کا جائزہ لینے کے بعد ، ٹرائی نے بیک ریفرنس پر اپنے ردعمل کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ بیک ریفرنس پر ٹرائی کا جواب ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر موجود ہے ۔
اس سلسلے میں کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار تریویدی ، مشیر (نیٹ ورک ، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م م ع۔ ق ر)
U. No.397
(Release ID: 2183380)
Visitor Counter : 8