وزارات ثقافت
ہندوستان کو‘پرنمیہ بھارت’- علم کا ایک متحرک ذخیرہ بننے کی کوشش کرنی چاہیے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
وزارت ثقافت نے گیان بھارتم پہل کے تحت 17 بڑے اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے
Posted On:
25 OCT 2025 10:35PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت کی اہم پہل، گیان بھارتم نے آج ملک بھر کے 17 بڑے اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ نئی دہلی میں واقع نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (جے پور ہاؤس) میں منعقدہ یہ تقریب ملک کے مخطوطہ ورثے کے تحفظ، حفاظت اور احیاء کے لیے ہندوستان کی اجتماعی کوششوں میں ایک تاریخی قدم کی علامت ہے۔
اس تقریب میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شرکت کی، جنہوں نے گیان بھارتم کوایک بصیرت افروز پہل بتاتے ہوئے سراہا،جس کا مقصد ہندوستان کے قدیم مخطوطات کو ڈی کوڈ کرنا اور عصر حاضر میں ان کی پائیدار معنویت کی تصدیق کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل ہندوستان کے اپنے مخطوطات کے ورثے کو آنے والی نسلوں تک قابل رسائی بنانے کی ثقافتی عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔
جناب شیخاوت نے ہندوستان کو ’’پرنمیہ بھارت‘‘-علم کا ایک متحرک ذخیرہ –میں تبدیل کرنے کے اپنے کے اپنے نقطہ نظر کا بھی اشتراک کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ترقی کے حصول میں، رفتار کے لیے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔
تقریب کا آغاز وزارت ثقافت کے سکریٹری کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جنہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مخطوطات کے تحفظ کے مشن کو علم اور اتحاد کے ذریعے ملک کو روشن کرنے کے لیے درستگی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
اس کے بعد ثقافت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سمر نندا نے اپنے خطاب میں ادارہ جاتی نمائندوں کو اسٹیج پر مدعو کیا ، تاکہ گیان بھارتم خاندان کی توسیع کی علامت کے طور پر مفاہمت ناموں کاباضابطہ تبادلہ کیا جا سکے۔
گیان بھارتم فریم ورک کے تحت، کلیدی نفاذ کرنے والے شراکت داروں کے طور پر پورے ہندوستان میں 12 کلسٹر مراکز اور 5 آزاد مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز پہل کے پانچ بنیادی کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔
1. سروے اور کیٹلاگنگ
2. تحفظ اور صلاحیت سازی
3. ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن
4. لسانیات اور ترجمہ
5. تحقیق، اشاعت اور تشہیر
ہندوستان کے مخطوطہ ورثے کو بحال کرنے کے مشن میں علاقائی تال میل اور ادارہ جاتی خود مختاری ،دونوں کو یقینی بنانا۔
مرکزی بجٹ 26-2025 (پیرا 84) میں اعلان کردہ، گیان بھارتم وزارت کی ایک اہم پہل ہے جو ہندوستان کے مخطوطات کی وسیع میراث کی شناخت، دستاویزی، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ اس انمول ورثے کو قومی اور عالمی، دونوں پلیٹ فارم پر قابل رسائی بنانے کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل رذخیرہ(این ڈی آر) کے قیام کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
شام کا اختتام دہلی گھرانے کے سید ساحل آغا اور نظام پریمی کی ایک داستان گوئی کی پیش کش ’’میرے کبیر‘‘ کے ساتھ ہوا،جس میں ہندوستان کی گہری روحانی اور ادبی روایات کا جشن منایا گیا۔ اس پیشکش کے بعد معززین اور مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب ہندوستان کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس نے تحفظ کو شراکت داری میں اور آرکائیوز کو علم اور ترغیب کےمتحرک ذرائع میں تبدیل کیا ہے۔ گیان بھارتم کے ذریعے، ہندوستان آنے والی نسلوں کے لیے اپنے لازوال علمی اور روحانی ورثے کی حفاظت کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
********
ش ح۔م ش ۔ج ا
U-321
(Release ID: 2182813)
Visitor Counter : 4