ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے ’#23فار23 مہم ‘کے ساتھ برفانی چیتوں کابین الاقوامی دن منایا


پہلی بار کی گئی برفانی چیتوں کی مردم شماری میں بھارتی ہمالیہ میں 718 برفانی چیتوں کی موجودگی درج – جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 23 OCT 2025 11:48PM by PIB Delhi

بھارت نے آج برفانی چیتوں کابین الاقوامی دن منفرد انداز میں منایا، جس کا عنوان تھا ‘#23فار23’۔ اس مہم کے تحت ملک بھر کے عوام کو 23 منٹ تک جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی تاکہ برفانی چیتوں اور ان کی حساس قدرتی پناہ گاہوں کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادو نے اس تقریب کی قیادت کی اور عوام، اداروں اور بھارتی فوج کی شرکت کی تعریف کی جنہوں نے اس تخلیقی بیداری مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیرِ ماحولیات نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ میں بھارت کی  کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا برفانی چیتوں کے تحفظ سے متعلق پروگرام نےحوصلہ افزا نتائج دیےہیں۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی برفانی چیتوں کی پہلی مردم شماری میں بھارتی ہمالیہ کے مختلف علاقوں میں 718 انفرادی برفانی چیتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے صرف لداخ میں 477 برفانی چیتے پائے گئے ہیں۔

برفانی چیتوں کا بین الاقوامی دن بھارت کے اس عزم نو کی علامت ہے کہ وہ برفانی چیتوں اور ایکو نظام کے تحفظ سے متعلق عالمی پروگرام (جی ایس ایل ای پی) کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔ یہ دن اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت اس انتہائی اہم نسل کے طویل مدتی تحفظ کے لیے سائنس پر مبنی نگرانی، مسکن کے تحفظ اور مقامی برادریوں کی شمولیت پر مسلسل زور دیتا رہا ہے۔

****

 

ش ح۔ک ح۔ ع د                                                                       

U. No. 228


(Release ID: 2182040) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , हिन्दी