ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حیاتیاتی تنوع سے متعلق قومی اتھارٹی نے مہاراشٹر میں داپور حیاتیاتی تنوع سے متعلق مینجمنٹ کمیٹی کو 67 لاکھ روپے جاری کیے
Posted On:
22 OCT 2025 10:38PM by PIB Delhi
قومی حیاتیاتی تنوع سے متعلق اتھارٹی (این بی اے) نے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور منصفانہ فائدہ بانٹنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر مہاراشٹر کے ناسک ضلع، سینار تعلقہ میں واقع داپور حیاتیاتی تنوع سے متعلق مینجمنٹ کمیٹی (بی ایم سی) کو 67 لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ رقم مہاراشٹر اسٹیٹ بایوڈائیورسٹی بورڈ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر، ایک کمپنی نے دپور گرام پنچایت کی مٹی سے خوردبینی جاندار حاصل کیے اور ان سے پروبائیوٹک سپلیمنٹری مصنوعات تیار کیں۔ قومی حیاتیاتی تنوع اتھارٹی (این بی اے) کی جانب سے جاری کردہ رسائی اور فائدہ بانٹنے کی رقم اس تجارتی استعمال سے حاصل ہونے والے منافع کی عکاسی کرتی ہے اور اسے حیاتیاتی نتوع ایکٹ کی دفعہ 44 اور مہاراشٹر حیاتیاتی تنوع قواعد کے تحت متعین سرگرمیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
قومی حیاتیاتی تنوع اتھارٹی (این بی اے)، جو کہ حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کے تحت قائم کی گئی ہے، کو بھارت کے وسیع حیاتیاتی وسائل اور متعلقہ روایتی علم تک رسائی کو منظم کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اتھارٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان وسائل کے تجارتی استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد مقامی برادریوں سمیت تمام مستحقین کے ساتھ منصفانہ اور مساوی طور پر تقسیم ہوں اور یہ سب ،برابری کے اصول ، پائیداری اور تحفظ کے تحت ہو۔
یہ اقدام این بی اے کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت کے حیاتیاتی وسائل کے محافظ یعنی مقامی برادریوں کو ان کا جائز حق اور فوائد ملیں۔ اس طرح، اتھارٹی بھارت کے ایک پائیدار اور جامع حیاتیاتی تنوع انتظامی نظام کے وژن کو مضبوط کرتی ہے، جہاں تحفظ اور برادریوں کی خوشحالی دونوں ایک ساتھ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف ۔ص ج)
U. No. 191
(Release ID: 2181727)
Visitor Counter : 5