وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پروفیسر ونے کمار راؤ نے کلمیکیا، روس میں بدھ آرٹ اور آثار قدیمہ پر خصوصی لیکچرز کی سیریز پیش کی

Posted On: 19 OCT 2025 6:30PM by PIB Delhi

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نئی دہلی میں شمال مشرقی ہند کے مطالعہ کے خصوصی مرکز کے فیکلٹی پروفیسر ونے کمار راؤ نے جمہوریہ کلمیکیا، روس میں تین خصوصی لیکچرز کی ایک سیریز پیش کی، جس میں انہوں نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان بدھ مت کے فن اور ثقافتی روابط پر اپنے وسیع فیلڈ ورک اور تحقیق پر روشنی ڈالی۔

ph-1.jpg

پہلا لیکچر، اسٹیٹ یونیورسٹی آف کلمیک اسٹیٹ یونیورسٹی، ایلیسٹا میں پیش کیا گیا جس کا عنوان تھا ‘‘نبان مناظر کی عکاسی:ہندوستان اور میانمار کے درمیان تقابلی مطالعہ۔’’دوسرا لیکچر،‘‘سانچی میں بدھ مت کے مجسمے کی شان’’ کے عنوان سے16 اکتوبر 2025 کوایلسٹا میں واقع روسی اکیڈمی آف سائنس کےکلمیک سائنسی مرکز میں دیا گیا۔

ph-2.jpg

 

ph-3.jpg

پروفیسر راؤ نے 17 اکتوبر 2025 کو جمہوریہ کالمیک کے قومی میوزیم میں“برما کے بودونز اور ان کے ہندوستانی پیش رو”کے موضوع پر اپنا تیسرا خصوصی لیکچر پیش کیا۔

لیکچر سیریز نے اسکالرز، محققین اور بدھ مت کے آثار قدیمہ، فلسفہ اور ثقافتی ورثے میں دلچسپی رکھنے والے عوام کے ایک بڑے اجتماع کو راغب کیا۔ اجلاس میں ہندوستان اور بدھ مت کی دنیا کی مشترکہ روحانی اور فنکارانہ روایات پر متحرک گفتگو ہوئی، جو بدھ مت کے مطالعہ کے ذریعہ ہندوستان اور روس کے درمیان جاری تہذیبی مکالمے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ لیکچرز جمہوریہ کالمیک کے قومی میوزیم میں ہندوستان سے بدھ کے مقدس آثار کی نمائش کے ساتھ وسیع تر تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کے اقدامات کا حصہ بنے۔

*****

 ( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)

U. No. 104


(Release ID: 2181093) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी