ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر اشونی ویشنو کا آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ہجوم کے نظم و نسق کا معائنہ، مسافروں سے راست گفتگو


ریلوے سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی: اشونی ویشنو

تہواروں کے موسم میں 12 لاکھ ریلوے ملازمین دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں: وزیرِ ریلوے

Posted On: 19 OCT 2025 9:34PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشوِنی ویشنو نے آج آنند وہار ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا تاکہ تہواروں کے موسم میں مسافروں کی سلامتی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر نے اسٹیشن کے ہولڈنگ ایریا کا معائنہ کیا اور مسافروں سے براہِ راست گفتگو بھی کی۔ اس دوران انہوں نے اسٹیشن کے احاطے کی صفائی اور فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں مسافروں سے رائے حاصل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S1LL.jpg

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے نے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں تاکہ زبردست بھیڑ کے باوجود مسافروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت اور حفاظت ریلوے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر ریلوے کے بارے میں جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز کو ہرگز شیئر نہ کریں۔

مرکزی وزیر نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہجوم کے نظم و نسق اور مسافروں کی سہولت کے لیے کیے گئے یہ جامع انتظامات آنے والے بڑے تہواروں، جیسے دیوالی اور چھٹھ کے دوران لاکھوں مسافروں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029G7W.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ تہواروں کے موسم میں 12 لاکھ ریلوے ملازمین دن رات کام کر رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

معائنے کے دوران، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار اور شمالی ریلوے کے جنرل منیجر جناب اشوک کمار ورما دیگر کئی سینئر ریلوے افسران کے ہمراہ موجود تھے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 89


(Release ID: 2180957) Visitor Counter : 6