کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت ای ویسٹ کلیکشن مہم کے ساتھ اہم سنگ میل حاصل کیے

Posted On: 17 OCT 2025 6:26PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے 2 اکتوبر 2025 کو شروع کی گئی جاری خصوصی مہم 5.0 کے تحت مہم کے پہلے پندرہ روز میں قابلِ ذکر پیش رفت حاصل کی ہے۔ ’ای ویسٹ کلیکشن ڈرائیو‘ کے خصوصی موضوع کے ساتھ، وزارت پائیداری، صفائی ستھرائی اور وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام کے اپنے عزم کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت، کانوں کی وزارت نے ملک بھر میں صفائی کی 290 مہمات انجام دیں، جو 292 مقامات کے طے شدہ ہدف کے مقابلے میں اس کے صفائی اور صحت مند ماحول کی ترویج کے لیے پیش قدمی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔ مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ اور متروک مواد و فائلوں کو تلف کرنے کے ذریعے کل 13,283 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کی گئی۔ گھریلو ای ویسٹ ری سائیکلنگ مہم، جس کی ہم آہنگی جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سنٹر کر رہا ہے، ملک بھر کے 58 مقامات پر نافذ کی جا رہی ہے، جس کے تحت 702.55 کلوگرام ای ویسٹ جمع کیا گیا اور 4.5 لاکھ روپے کی ادائیگی عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ای ویسٹ کے ذمے دارانہ تلف اور ری سائیکلنگ سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے، تاکہ ملازمین اور شراکت دار اداروں میں پائیدار عملی طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

کانوں کی وزارت کے زیر انتظام متعدد تنظیموں نے اختراعی سرگرمیاں اور پائیدار اقدامات انجام دیے ہیں جو تخلیقی صلاحیت اور سماجی شمولیت کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں۔ منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) نے دھاتی کباڑ سے ایک موٹر بائیک، زرافہ اور اوزار رکھنے کا اسٹینڈ تیار کر کے ویسٹ ٹو آرٹ کی ایک نمونہ کاری پیش کی، جو فنی ری سائیکلنگ اور تخلیقی استعمال نو کی عکاسی کرتی ہے۔ آئی بی ایم نے دفتری باغیچے اور راستے کو ضائع شدہ مواد سے خوبصورت بنایا۔ مزید یہ کہ انڈین بیورو آف مائنز (آئی بی ایم) نے تلنگانہ کے دیوا پور چونا پتھر کی کانوں میں کباڑ اور فضلہ مواد سے اختراعی فن پارے نصب کیے، اور موراد کے ایک سرکاری اسکول میں کھاد بنانے کا گڑھا تعمیر کیا، جس سے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ ملا۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے عملے اور معاہدہ شدہ کارکنان کے لیے مفت طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے مہم کی صحت اور فلاح و بہبود پر مرکوز توجہ مزید مستحکم ہوئی۔

ان اقدامات کے ذریعے، پہلے دو ہفتوں میں کانوں کی وزارت نے صفائی، مؤثر کچرا نظم و نسق، اور پائیداری کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ خصوصی مہم 5.0 کے تحت جاری کاوشیں وزارت کے ایک صاف ستھرے ماحول، اختراعی ری سائیکلنگ اور دائرہ جاتی معیشت کے نقطۂ نظر سے وابستہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں، جس کے تحت فضلہ کو قیمتی وسائل اور فن پاروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

17-10-2025

                                                                                                                                            U: 36

                                       


(Release ID: 2180569) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी