وزارت دفاع
محکمہ دفاع میں خصوصی مہم 5.0 کی وسط مہم کی پیشرفت
Posted On:
16 OCT 2025 6:14PM by PIB Delhi
محکمہ دفاع اس وقت خصوصی مہم 5.0 کے وسط مرحلے میں ہے، جسے پین انڈیا سوچھتا ابھیان کے ساتھ مل کر شروع کیا جا رہا ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ نے صفائی کو فروغ دینے، کام کی جگہوں کو صاف کرنے، اورکچرے سے دولت پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف سوچھتا سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں 5,377 مقامات کی نشاندہی کی تھی۔ یہ مقامات تنظیموں اور منسلک دفاتر کی ایک وسیع رینج پر محیط ہیں۔ 16 اکتوبر 2025 کو اس مہم کے تحت کل 766 مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔
داخلی جائزہ کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، 9,580 فزیکل فائلوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 1,727 کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس مشق کے نتیجے میں اب تک 22,021 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دفتری اسکریپ اور فرسودہ آئی ٹی آلات کو ٹھکانے لگانے سے 2.38 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ محکمے نے عمل میں اصلاحات پر بھی توجہ مرکوز کی ہے اور مزید موثر حکمرانی کے لیے 25 قواعد اور طریقہ کار کو آسان بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آج تک، اس طرح کے 19 قوانین کو پہلے ہی آسان بنایا جا چکا ہے، جس سے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کی طرف مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔
*************
ش ح۔ا س۔ م ر
U-No.9968
(Release ID: 2180046)
Visitor Counter : 6